امرت کور ناول از امجد جاوید

امرت کور ناول از امجد جاوید

امرت کور ناول از امجد جاوید امرت کور امجد جاوید کا ایک شاہکار ناول ہے۔ یہ 14 اگست سے منسلک ایک خصوصی ناول ہے جس میں مذہب اور سرحدی حدود سے آزاد ایک ابدی سچی محبت کی کہانی ہے۔ “امرت کور” محبت اور مذہب کے درمیان کشمکش کی کہانی ہے، جو 1947 میں تقسیم ہند پر امرت کور اور نور محمد کے ساتھ شروع ہوئی اور 60 سال بعد تیسری نسل میں بلال حسن اور زویا کے ساتھ جدید انگلینڈ میں ختم ہوئی۔ پاکستان جوشہیدوں کی امانت ہے، ان ایک لاکھ سے زائد بیٹیوں کی مقدس امانت ، جن کی … مزید پرھئے

گرین ڈائمنڈ ناول از سید علی گیلانی

گرین ڈائمنڈ ناول از سید علی گیلانی

گرین ڈائمنڈ عمران سیریز از سید علی حسن گیلانی گرین ڈائمنڈ ناول عمران سیریز کے طرز پر لکھا گیا ایک دلچسپ اور سنسنی خیز جاسوسی ناول ہے، جسے نوجوان فکشن رائٹر سید علی حسن گیلانی نے لکھا ہے۔ سمندری مہم جوئی پر لکھا جانے ایک نئے انداز کا ناول ہے جس میں عمران اور کرنل فریدی جیسے دنیا کے معروف سیکرٹ ایجنٹ سمندری حدود میں لاپتہ ہوجاتے ہیں، اور اُن کی موت کا اعلان بھی کردیا جاتا ہے۔ لیکن کرنل فریدی کے ساتھی اور عمران کے جانثار اپنے ساتھیوں کو پھر بھی ٹریس کرنے کے لئے سمندر کا رُخ کرتے … مزید پرھئے

ساغر تاریخی ناول از ژولیاں

ساغر تاریخی ناول از ژولیاں

ساغر تاریخی ناول تحریر ژولیاں “ساغر “ایک تاریخی ناول ہے جس میں فرانسیسی ناول نگار ژولیاں نے اردو کے مشہور شاعر” ساغر صدیقی” کی سوانحی عمری کو افسانوی انداز میں بیان کیا ہے۔ ساغرصدیقی، جو جیتے جی اپنی شاعری، وضع قطع، درویشی، نشہ پسندی اور آزاد روی کی بدولت ایک افسانوی شخصیت بن گیا تھا اور جس کی یاد اُس کے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی جگمگاتی ہے۔ اس تاریخی ناولٹ میں مصنف نے ساغر صدیقی کو ایک نئے روپ میں پیش کیا ہے۔ غیر منصفانہ اور ظالمانہ معاشرے کے دوغلے رویوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ایک … مزید پرھئے

خونی عاشق ناول از مرز محمد ہادی رُسوا

خونی عاشق ناول از مرز محمد ہادی رُسوا

اُردو ناول “خونی عاشق” تحریر مرز محمد ہادی رُسوا زیر نظر ناول “خونی عاشق” مرزا محمد ہادی رُسوا کا انتہائی دلچسپ اور نایاب ناول ہے، جس میں ایک فرانسیسی عاشق کی کہانی بیان کی گئی ہے. مرزا محمد ہادی رُسوا اردو کے اولین ناول نگاروں میں ایک ہیں۔ اس لحاظ سے اُن کے ہر کام کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ عام طور پر قارئین ان کے معاشرتی ناولوں سے واقف ہیں، لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے کسی نہ کسی انداز سے کچھ جاسوسی ناول بھی لکھے ہیں۔ انہیں میں ایک “خونی عاشق” بھی ہے۔ یہ ناول دراصل … مزید پرھئے

شریف زادہ ناول از مرزا ہادی رسوا

شریف زادہ ناول از مرزا ہادی رسوا

شریف زادہ ناول تحریر مرزا محمد ہادی رسوا زیر نظر کتاب ’’شریف زادہ‘‘ مرزا ہادی روسوا کا ایک اور دلچسپ ناول ہے۔ آپ بیتی کے انداز میں لکھے گئے اس ناول میں مرزا عابد حسین کی سوانح حیات بیان کی گئی ہے۔ یہ کتاب مرزا کی تالیفات میں تیسرے نمبر پر ہے، لیکن یہ ان کا پہلا ناول ہے جو سوانح عمری کے طرز پر لکھا گیا ہے۔ اس ناول میں مرزا عابد حسین کی زندگی کو مثالی طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مصنف کا کہنا ہے کہ مرزا عابد حسین کو اپنی زندگی میں بہت سی مصائب و … مزید پرھئے

آدھا چہرہ ناول از محی الدین نواب

آدھا چہرہ ناول از محی الدین نواب

“آدھا چہرہ” محی الدین نواب کا ایک شاہکار معاشرتی ناول آدھا چہرہ محی الدین نواب صاحب کا ایک بہترین معاشرتی ناول ہے۔ زندگی کے نشیب و فراز کا آئینہ، انسانوں کے ظاہر و باطن کی عکاسی ۔ معاشرے کے جراح محی الدین نواب کے نشتر قلم سے ایک نوکیلی ، کٹیلی اور آب دار کہانی۔ محی الدین نواب ایک نام ہے، ایک پہچان ہے۔ اچھی کہانیوں کے پہچان، بلندپایہ تحریروں کی شناخت۔ نواب کے بارے میں یہ بات بالکل ٹھیک کہی گئی ہے کہ اس کی کہانیاں آنکھوں سے نہیں ، دل کی گہرائیوں سے پڑھی جاتی ہیں۔ حقیقتاً وہ … مزید پرھئے