کالکا دیوی ناول از ایم اے راحت 182

کالکا دیوی ناول از ایم اے راحت

کالکا دیوی ناول تحریر ایم اے راحت

معروف مصنف اور ناول نگار ایم اے راحت نے جرم و سزا، جاسوسی ، سماجی اور سائنس فکشن جیسے موضوعات پر پندرہ سو سے زیادہ ناول لکھے ہیں۔ ان کی جاسوسی اور فطرت پسندانہ تحریریں ان کی شناخت اور مقبولیت کا حوالہ ہیں ۔ وہ ابن صفی، اے حمید اور محی الدین نواب جیسے نامور مصنفین کے سلسلے کی آخری کڑی تھے۔ بہت کم لوگ اس شہرت اور مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں جو انہوں نے ایک تجارتی مصنف کے طور پر حاصل کی تھی۔
مرغوب علی راحت جو ایم اے راحت کے نام سے مشہور ہیں 1941 میں علی گڑھ انڈیا میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ میں ان کے دادا حبیب علی راغب تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم علی گڑھ اور دہلی میں حاصل کی۔ قیامِ پاکستان کے بعد 1955 میں وہ ہندوستان سے کراچی منتقل ہوئے، اور کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور ایک نجی ادارے میں ملازمت اختیار کی۔ ملازمت کے دوران ہی 1960 میں انہوں نے عمران سیریز لکھی ۔ اس سلسلے کی مقبولیت کے بعد انہوں نے ڈائجسٹوں کے لئے لکھنے کا سلسلہ شروع کیا۔ سسپنس اور جاسوسی ڈائجسٹ میں شائع ہونے والے اُن کے ناولوں کو شاندار پزیرائی ملی۔ ان کے ناول “صدیوں کا بیٹا جو تہذیبوں کی تاریخ پر مشتمل ہے نے زبردست شہرت حاصل کی۔ ، شطرنج ، کالکادیوی، بازی اور نروان کی تلاش نے بھی دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ کیپٹن پرمود سیریل بھی بہت مشہور ہوا۔
ایم اے راحت 24 اپریل 2017 کو لاہور میں اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔ ان کا نام ہمیشہ جاسوسی ادب کے حوالے سے جگمگاتا رہے گا اور ان کی تحریروں کی دلکشی برقرار اورترو تازہ رہے گی۔ انہوں نے عقل سے بالاتر افسانے لکھے، اپنی دنیا تخلیق کی، اپنے کردار تخلیق کئے۔ اللہ تعالیٰ اُن کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔ آمین

Shatranj, Kalka Devi, Bazi, and Nirwan Ki Talash also gained worldwide fame.
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں