ہیرے کی کان ناول، جاسوسی دنیا نمبر 13 از ابن صفی
ابنِ صفی کا یہ عظیم شاہکار” ہیرے کی کان” اُن کی یادگار ناولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی عجیب و غریب کہانی اپنے تخیر اور پُر پیچ واقعات کی بنا پر دلچسپیوں کے نئے گوشے سامنے لاتی ہے۔ انور اور رشیدہ کی رومانی جوڑی اس کہانی کی دلکشی میں اور اضافہ کرتی ہے۔ اس معرکہ میں انسپکٹر آصف بھی نظر آتا ہے۔ اُس کی اور انور کی نوک جھونک بے حد دلچسپ ہے۔
ابنِ صفی نے جہاں فریدی، عمران اور حمید جیسے زندہ جاوید کردار تخلیق کئے ہیں وہاں انور اور رشیدہ کی انوکھی جوڑی بھی اُن کی ذہانت اور کردار نگاری کی ایک نئی مثال پیش کرتی ہے۔ یہ دونوں کردار اتنے جیتے جاگتے نظر آتے ہیں کہ پڑھنے والا اُن کے دلوں کی دھڑکنیں تک محسوس کرنے لگتا ہے۔ انور اور رشیدہ کا یہ حیرت انگیز کارنامہ زندگی کی ہماہمی سے بھرپور ہے اور سُراغ رسانی کی دنیا میں ایک نئی روشنی پھیلاتا ہے۔ “ہیرے کی کان “اپنی لازوال کہانی اور دلکش اسلوب کی بنا پر ابن صفی کا ایک یادگار شاہکار کہا جاتا ہے۔