پرتھال قمر اجنالوی کا ایک شاہکار تاریخی ناول ہے۔ یہ ناول جنوبی ہندوستان کی ایک سلطنت کے شہزادے اور ایک عام سی لڑکی کی محبت کی داستان بیان کرتی ہے۔ دونوں کی محبت کی وجہ سے دو ریاستوں کے درمیان خوفناک جنگ شروع ہو جاتی ہے جس میں بہت خونریزی ہوئی، اور سینکڑوں انسانوں کی جانیں ضائع ہوگئی۔
قمر اجنالوی کا اصلی ناوم عبدالستار تھا. وہ ایک بلند پایہ پاکستانی تاریخ دان اور ناول نگار تھے جنہوں نے اردو زبان میں کئے شاہکار ناول تحلیق کئے۔ وہ جولائی 1919 میں ہندوستان کے ضلع امرتسر میں واقع اجنالہ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ اُن کے والد کا نام دین محمد تھا۔ قمراجنالوی اپنے والد دین محمد کا اکلوتا بیٹا تھا ۔ انہوں نے اپنا پہلا تاریخی ناول شہید پجارن 1938 میں لکھا ۔ وہ 1940 میں لاہور چلے گئے اور یہاں پر سکونت اختیار کی ۔ 1993 میں طویل علالت کے بعد لاہور میں اُن کا انتقال ہوگیا۔
قمر اجنالوی نے کئی مشہور پاکستانی اردو فلموں کے اسکرپٹ بھی لکھے جن میں ماں باپ، لیلیٰ مجنوں، بزدل، دلاں وچ رب وسدا، اور میں نے کیا جرم کیا ، شامل ہے۔ انہوں نے اپنے وقت کی مشہور فلم انارکلی اور کئی دیگر فلموں کے لیے مکالمے بھی لکھے۔ ان کے مشہور تاریخی ناولوں میں ” شہید پجارن، معرکہ پانی پت، انقلابِ ترکی، باغی سردار، پرتھا ل، غزالہ، اُورخان الغازی، سلطان، ولی عہد، جنگِ مقدّس، پنڈارے، مقدّس مورتی، چاہ بابل، بغداد کی رات، لالہ رخ، اور دھرتی کا سفر شامل ہیں۔
یہاںسے ڈاؤنلوڈ کریں
Posted inQamar Ajnalvi Tareekhi Kahanian Tareekhi Novels Urdu Novels تاریخی کہانیاں Historical novels تاریخی ناولز