نظریاتی جنگ کے محاذ از مولانا محمد اسماعیل ریحان 658

نظریاتی جنگ کے محاذ از مولانا محمد اسماعیل ریحان

کتاب “نظریاتی جنگ کے محاذ” تحریر از مولانا محمد اسماعیل ریحان

عالمِ اسلام پر مغرب کی فکری یلغاروںاور نظریاتی جنگ کے مختلف محاذوں کو طشت ازبام کرنے والی مفصل کتاب۔مولانا اسماعیل ریحان نے اس کتاب میں استشراق، استعمار، تنصیر، عالمگیریت اور سیکولرازم سمیت مختلف طاغوتی ازموں کا بے لاگ تجزیہ پیش کیا ہے۔
استشراق، استعمار، تنصیر، عالمگیریت اور سیکولزازم کیاہے؟ مسلمان دنیا میں اس طرح زبوں حال کیوں ہیں؟ مسلم حکمران متحد کیوں نہیں ہوتے؟ جگہ جگہ علاقائی، لسانی اور فرقہ ورانہ فسادات کیوں ہوتے ہیں؟ ان تمام سوالات کے تفصیلی جوابات اس کتاب میں موجود ہیں۔ مولانا محمد اسماعیل ریحان نے400 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں اسلام دشمن طاقتوں کی سازشیں اس طرح بے نقام کہ آپ قدم قدم پر چونک اٹھیں گے۔

مولانا محمد اسماعیل ریحان دورحاضر کے مشہور اسلامی سکالر، بلند پایہ مؤرخ ،کالم نگار اور تجزیہ نگار ہے۔ آپ نے جامعۃ مہد الخلیل سے تعلیم حاصل کی ہے اور ایک عرصے سے جامعۃ الرشید کراچی میں تاریخ اسلام اور الغزو الفکری (نظریاتی جنگ) جیسے موضوعات کے استاد ہیں۔روزنامہ اسلام اور ہفت روزہ ضرب مومن میں ان کے کالم بھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔ مولانا اسماعیل ریحان جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا مکمل احاطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تحقیق پر طویل وقت خرچ کرتے ہیں بعض دفعہ ایک موضوع پر دس سال تحقیق کرنے کے بعد اسے کتابی شکل میں منظر عام پر لاتے ہیں۔ ان کی تاریخ نگاری دعوتی اور اصلاحی مقاصد کے لئے ہوتی ہے۔ زبان سہل اورسلیس الفاظ میں تاریخی واقعات بیان کرتے ہیں۔
تاحال ان کی مندرجہ ذیل تصانیف منظرِ عام پر آچکی ہیں:

سلطان صلاح الدین ایوبی (دو جلدیں)
تاریخ افغانستان (دو جلدیں)
سلطان جلال الدین خوازم
داستان ایمان فروشوں کی ۔ تحقیقی جائزہ
تیرے نقش پا کی تلاش میں
نظریاتی جنگ کے محاذ
نظریاتی جنگ کے اُصول
آستین کے سانپ
تاریخ امت مسلمہ (چھ جلدیں)

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں