کتاب ” ماہِ رمضان بخشش کا سامان” مولف: حضرت مولانا مفتی عبدالمصطفےٰ محمد مجاہد العطاری قادری۔
رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا مقدس و بابرکت مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس مقدس مہینے میں اپنے بندوں پر رحمتِ واسعہ اور مغفرتِ کاملہ فرماتا ہے۔ رمضان المبارک کا صحیح مقصد تزکیہ نفس ہے ۔ آج کل صریح عیاشی ہے ۔ اعلیٰ سحری اور ٹھنڈے مشروبات کی بھر مار ہے۔ جس گھر کی طرف نظر کرو لذیز کھانے پکتے ہیں اور حد سے زیادہ ڈٹ کر کھاتے ہیں۔ پھر نہ انہیں روزے کی چاسنی حاصل ہوتی ہے نہ ہی معرفتِ الٰہی اور نہ ہی عبادت میں ذوق حاصل ہوتا ہے بلکہ سارا دن جسم بوجھ بنا رہتا ہے۔ اپنے نفس کو ہر وقت دنیا کے لئے تیار نہیں رکھنا چاہئے بلکہ آخرت کے لئے تیار کرنا چاہئے۔
انسان کو چاہئے کہ آخرت کے کام کے لئے قلب کو بیدار کرے۔ عقل کھونے سے دنیا میں پریشانی ملتی ہے اور قلب کھونے سے آخرت میں پریشانی ملتی ہے۔ دنیا میں عقل اور قلب اگر اللہ تعالیٰ اور رسول اللہﷺ کی معرفت و اطاعت میں ڈھال دے گا تو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اسی لئے اگر اللہ تعالیٰ کی حقیقی معرفت حاصل کرنی ہے تو رمضان المبارک کے ایام میں کم کھانا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کی خوب عبادت کرنی چاہئے۔
رمضان المبارک ایسا مقدس مہینہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی خوب عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرسکتا ہے۔ یہ تو وہ مقدس مہینہ ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ ہر شب ساٹھ ہزار لوگوں کی بخشش فرمادیتا ہے اور دس لاکھ گناہگاروں کی دوزخ سے رہائی عطاء فرمادیتا ہے۔ رمضان المبارک امتِ مصطفیٰ ﷺ کے لئے تقیناً بخشش کا مہینہ ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کا مقصد اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کو عذاب دینا ہوتا تو ہرگز رمضان المبارک عطا نہ فرماتا۔
زیرنظر کتاب رمضان المبارک کے فضائل ااور اس میں ہونے والے واقعات پرایک خوبصورت اور منفرد تصنیف۔ کتاب ہم اپنے قارئیں کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ آنلائن پڑھئے یا مفت ڈاؤنلوڈ کریں۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ!