سورۃ مزمل سے مشکلات کا حل از اقبال احمدمدنی 536

سورۃ مزمل سے مشکلات کا حل از اقبال احمدمدنی

کتاب “سورۃ مزمل سے مشکلات کا حل۔ تحریر اقبال احمد مدنی۔ روزمرہ کے پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے تیر بہدف عملیات۔

سورۃ مزمل بہت ہی بابرکت اور افادیت کی حامل متبرک سورۃ ہے۔ اس سورۃ کے متعلق حدیث نبویؐ ہے کہ “اس سورۃ کو روزانہ ایک مقررہ وقت میں پڑھنے والا کبھی اور کسی بھی حالت میں کسی کا مختاج نہیں ہوسکتا۔ پڑھنے والا سب کی نظر میں ہر دلعزیز ہو گا۔ لوگ اس کی پذیرائی کریں گے اور عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ اس کا ہر مشکل کا احسن طریقے سے انجام ہو پہنچے گا۔ اس سورۃ کا معمول کبھی بھی تنگ دست نہیں ہوگا۔ پریشانی اس شخص سے ہمیشہ دور دور رہے گی۔ کسی بھی پیچیدہ اور مہلک بیماری سے سورۃ کے پڑھنے والے کے لئے یہ سورۃ ہر طرح کی محافظ و مددگار ہوتی ہے۔”
روزمرہ زندگی کے علاوہ اور بھی دیگر تمام دینی و دنیاوی افادیت کےلئے یہ سورۃ اپنی مثال آپ ہے۔ اس سورۃ کی افادیت سے کسی بھی صورت کسی کو کوئی انکار ہیں ہوسکتا اور اس سورۃ کے فائدے کا قائل ہر وہ شخص ہے جو کہ روزانہ ایک مقررہ وقت پر اس سورۃ کی تلاوت کرتا ہے اور اپنے جائز مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور انکساری کے ساتھ دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سورۃ کی برکت اور اپنی کرم نوازی سے اس شخص کا جائزہ مقصد حل کردیتا ہے اور مقصد کے حل کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ اس شخص کو اپنی رحمت کے سایہ میں رکھتا ہے۔
زندگی کے تمام جائز مقصد و مشکلات کے حل کے لئے یہ سورۃ شافی علاج ہے اور اس سورۃ سے ہر شخص گھر بیٹھے کتاب میں درج ذیل عملیات پر عمل کر کے اپنی زندگی خوش و خرم بنا سکتا ہے اور مشکلات سے بچ سکتا ہے۔
کتاب کی افادیت کو دیکھ ہم اس کو پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کررہے ہیں۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں