add_filter( ‘generate_leave_comment’,’tu_custom_leave_comment’ ); function tu_custom_leave_comment() { return ‘اپنی رائے کا اظہار کریں’; }

خوشبودار تیل و عطر بنانا از پنڈت وید پرکاش شرما

کتاب: خوشبودار تیل و عطر بنانا
مصنف: پنڈت وید پرکاش شرما
تعارف سعیدخان

کتاب “خوشبودار تیل و عطر بنانا” پنڈت وید پرکاش شرماکی گرانقدر تصنف ہے۔ مصنف نے اس میں مختلف خوشبودار تیلوں، عطر، پاؤڈر، کریموں اور دیگر زیبائش کی اشیاء تیار کرنے کے آسان اور آزمودہ طریقے بیان کیے ہیں۔ یہ کتاب نوجوانوں کو خودکفالت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے لکھی گئی ہے۔

کتاب کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ نوجوان غیر ملکی مصنوعات پر انحصار چھوڑ کر اپنے ہی ملک میں تیار کردہ اشیاء استعمال کریں، تاکہ ملکی سرمایہ باہر نہ جائے اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہو۔ اس کے ذریعے نہ صرف قومی دولت کی بچت ممکن ہے بلکہ ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے دروازے بھی کھل سکتے ہیں۔

زیر نظر کتاب بازاری یا سنی سنائی ترکیبوں پر نہیں بلکہ مصنف کے طویل تجربات کا نچوڑ ہے۔ سادہ اور واضح انداز میں بیان کردہ تراکیب سے کوئی بھی قاری بآسانی خوشبودار تیل اور عطر بنا کر نفع بخش کاروبار شروع کر سکتا ہے۔

Leave a Comment