خاموش وفا ناول از خان آصف 259

خاموش وفا ناول از خان آصف

اردو تاریخی ناول “خاموش وفا” تحریر خان آصف

خاموش وفا مغل شہنشاہ “شاہ جہاں” کی داستان حیات ہے، جس نے اپنی بیوی ممتاز محل کے لئے “تاج محل” جیسی شاہکار تعمیر کی تھی. محبت کی عظیم یادگار “تاج محل” آج بھی اپنی خوب صورتیوں اور رعنائیوں کے سبب اہلِ دل کی نگاہوں کا مرکز ہے۔ اگرچہ وقت اور فضائی آلودگی نے اس کی تابناکی کو متاثر کیا ہے ، مگر پھر بھی اسلامی فنونِ تعمیر کا یہ اعلیٰ ترین نمونہ اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا بھر کے لوگ اس سنگِ مرمر سے تراشی ہوئی عمارت کو دیکھنے آتے ہیں جو آج بھی پوری شان و شوکت اور آب و تاب کے ساتھ ایستادہ ہے۔
محبت کی یہ نشانی مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی محبوب بیوی “ممتاز محل” کے لئے تعمیر کرائی تھی۔ شاہ جہاں اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرتا تھا۔ شاید ہی کسی مغل شہنشاہ نے اتنی محبت کی ہو۔ یہ ناول “خاموش وفا” دراصل اُسی مغل بادشاہ کی داستانِ حیات ہے، جس نے عہدِ وفا نبھایا اور اہلِ وفا میں جس کا شمار ہوا۔جو شہزادہ خرم سے شاہ جہاں بنا۔
یہ خوبصورت ناول صرف محبت کے عہدو پیمان یا جذباتیت پر مبنی نہیں بلکہ اس میں قاری کو مغل شہنشاہ جہانگیر سے لے کر شاہ جہاں کے حالاتِ زندگی اور مغلیہ سلطنت کے عروج و زوال جیسے حساس موضوعات بھی ملیں گے۔ اس ناول کا اندازِ بیاں اس قدر دلچسپ ، خوبصورت اور جامع ہے کہ کسی موڑ پر بھی قاری کا نہماک نہیں ٹوٹے گا۔ اتنی مفصل اور عرق ریزی سے اس داستانِ مغلیہ کو پیش کرنا بلاشبہ ان کا ہی وصف ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ان کے دیگر تصا نیف کی طرح اس تحریر کو بھی قارئین کی پذیرائی حاصل ہوگی۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں