جنات کے دربار میں ناول تحریر احمدیارخان
جنات کے دربارمیں ناول محترم احمدیارخان کی تفتیشی کہانیوں کا ساتواں مجموعہ پیش کیا جارہاہے۔ اس میں چار طویل کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔
احمدیارخان کا نام تعارف کا محتاج نہیں۔ جرم و سزا، تفتیش اور سراغرسانی میں محترم احمدیارخان کا نام سند کی حیثیت رکھتا ہے۔ان کہانیوں میں مصنف کی دوسری کہانیوں کی طرح جرم کا صرف ارتکاب نہیں دکھایا گیا ہے۔ بلکہ ہر کہانی میں جرم کا پس منظر بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس طرح ہر کہانی صرف جرم و سزا کی نہیں بلکہ چاردیواری کی دُنیا کی بھی کہانی ہے۔
قتل جیسے بھیانک جرم کرنے والون میں کوئی بھی جرائم پیشہ نہیں، سب بے ضرر سے افراد ہیں۔ ان کے ذہنوں سے معمولی سے جرم کا بھی کبھی گزر نہیں ہوا تھا۔ مگر اُن پر ایک لمحے کا پاگل پن طاری ہوا اور قتل کی ایسی واردات ہوگئی کہ قاتل کا سراغ لگانا تقریبا ناممکن ہوگیا۔ اس لمحے کے پیچھے بڑی لمبی لمبی داستانیں ہیں۔ جنہوں نے بے ضرر سے افراد کو اُس لمحے تک پہنچا دیا جہاں انسان اپنی جان لے لیتا ہے یا کسی اور کی۔ اور جب یہ لمحہ گزرجاتا ہے تو اُن حقیقی ڈراموں سے پردہ اُٹھتا ہے جو آپ کو پوری تفصیل سے سنائے جارہے ہیں۔
مصنف کا انداز بیان ایسا ہے کہ آپ پڑھتے وقت محسوس کریں گے جیسے آپ فلم دیکھ رہے ہیں یا جیسے ہر واردات اور تفتیش آپ کے سامنے ہو رہی ہے۔ ہر کہانی پڑھ کر آپ کو اپنے ہوش و حواس میں آنے میں خاصی دیر لگے گی۔
ناول آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوکرنے لئے ذیل میں موجودلینک سے استفادہ کریں۔ شکریہ!
یہاں سے حاصل کریں