تاریخِ ادبِ اردو ازپروفیسر نورالحسن نقوی 200

تاریخِ ادبِ اردو ازپروفیسر نورالحسن نقوی

کتاب “تاریخِ ادبِ اردو” تحریرپروفیسر نورالحسن نقوی

زیرنظر کتاب ” تاریخِ ادبِ اُردو” اردو ادب کی تنقیدی تاریخ پر ایک لاجواب کتاب ہے، جو اس موضوع سے متعلق تمام ضروری معلومات کا مکمل طور پر احاطہ کرتی ہے ۔ یہ کتاب ایم۔اے اردو کے طلبا و طالبات کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیا کی گئی ہے۔
اردو ادب کی تاریخ سے متعلق کئی کتابیں بازار میں دستیاب ہیں۔ ان کتابوں میں سے کچھ اس اتنی مختصر کہ طلباء کی امتحانی ضروریات کے لئے ناکافی ہیں تو کچھ اس قدر مفصل ہیں کہ تیاری امتحان کی مختصر مدت میں انہیں پڑھنا، سمجھنا اور جزو ذہن بنا لینا ایک عام طالبِ علم کے لئے آسان نہیں۔ ضرورت تھی ایک ایسی کتاب کی جو نہ تو بے حد مختصر ہو اور نہ بہت ضخیم ہو۔ جو تمام ضروری معلومات کا مکمل طور پر احاطہ کرتی ہو، جس کا اندازِ بیان صاف سادہ اور قابلِ فہم ہو اور پیش کش میں ایسے دلکشی ہو کہ پڑھنے میں جی لگے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب اس ضرورت کو پورا کر سکے گی۔
کسی سوال کے جواب میں اوسط درجے کا طالب علم اس موضوع سے متعلق زیادہ سے زیادہ واقفیت کا ثبوت فراہم کردیتا ہے ، لیکن ممتحن اس سے مطمئن نہیں ہوتا،کیونکہ ہونہار طالب علم سے توقع کی جاتی ہے کہ اس موضوع سے متعلق اہلِ نظر کی تنقیدی رائے سے بھی باخبر ہو اور خود اپنی بھی تنقیدی نظر رکھتا ہو۔ اس کتاب کے بغور مطالعے سے یہ تنقیدی نظر ضرور پیدا ہوگی کیونکہ اس کی سب سے اہم خصوصیت یہی ہے کہ یہ اردو ادب کی تنقیدی تاریخ ہے۔
ہمارے ادارے نے اس سے پہلے ” اردو ادب کی تاریخ” مرتبہ عظیم الحق جنیدی شائع کی تھی ، جو بی۔اے تک کے طلبا اور ادیب و ادیبِ ماہر کے طلباء کے لئے بے حد مفید پائی گئی۔ لیکن ادیب ِ کامل کے امیدواروں اور ایم۔اے کے طلبا کے لئے زیادہ معلومات اور تنقیدی نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلی کے بعد اس دوسری کتاب کے مطالعے سے طالب علم کے ذہنی اُفق میں وسعت و کشادگی پیدا ہوگی۔

ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں