فاتح قلوب حضرت خواجہ غریب نوازؒ از ڈاکٹر ساجد امجد

فاتح قلوب حضرت خواجہ غریب نوازؒ از ڈاکٹر ساجد امجد

فاتح قلوب حضرت خواجہ غریب نوازؒ : تحریر  ڈاکٹر ساجد امجد۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی حالاتِ زندگی پر خوبصورت کتاب۔ اللہ کے تمام برگزیدہ بندوں کی خوبی یہ رہی ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کو نہ دکھ پہنچایا نہ تکلیف دی۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اس لحاظ سے ایک انتہائی بلند مقام پر فائز ہوئے اور آپ کو خود لوگوں نے، جن میں اکثریت کفّار کی تھی، غریب نواز کا لقب دیا۔ آپ کو خواب میں رسولِ اکرم ﷺ نے ہندوستان کی ولایت بخشی اور اجمیر کو اپنا مستقر بنانے کا حکم دیا۔ اُدھر ہندوستان … مزید پرھئے

سُلطان الشعراءحضرت امیر خسرو از شمیم نوید

سُلطان الشعراء تحقیق و تحریر شمیم نوید

سُلطان الشعراء تحقیق و تحریر: شمیم نوید. صدیوں کو اپنے کمالات کے سحر کا اسیر بنانے والے حضرت امیر خسروؒ کی سرگزشت۔ باکمالوں میں ایسا باکمال پھر چشمِ فلک نے کبھی نہیں دیکھا۔ گو اُسے اس جہانِ فانی سے رُخصت ہوئے تقریباً سات سو برس کا طویل عرصہ گُزر چکا ہے مگر ابھی تک ایک بھی ایسا جامع کمالات تاریخ کے صفحات میں نظر نہیں آتا جسے اُس کا ہم پلّہ قرار دیا جاسکے۔ شعرو ادب کے میدان میں اُس کی فتوحات کا شہرہ ہندوستان سے نکل کر ساری دنیا میں پھیل گیا۔ ایرانی جو اپنی زبان دانی کے سامنے … مزید پرھئے

حافظِ حدیث حضرتِ ابوہریرہؓ از ڈاکٹر ساجد امجد

حافظِ حدیث حضرتِ ابوہریرہؓ:  تحریر ڈاکٹر ساجد امجد۔ اسلام کی عظیم اور اولین درس گاہ کے ممتاز طالب علم اور ذخیرہ حدیث کے سب سے بڑے راوی سیدنا ابوہریرہ ؓ کی سرگزشت۔  اللہ تعالیٰ نے جس شخص سے جو کام لینا ہو وہ اس کے لئے راہیں بھی خود ہی کھاتا ہے۔ اور پھر معاملہ اگر محبوبِ خُدا یعنی رحمت اللعالمین ، سرورِ کائنات جنابِ محمد مصطفیٰ ﷺ کا ہو تو پھر کیا کہنا۔ خضورِ اکرم سے سیکڑوں میل دور رہنے والے ، بتوں کی پرستش کے عادی اور آبائی رسوم و رواج کے بندھن میں قید جناب عبدالرحمٰن حضرتِ … مزید پرھئے

سر سید از ڈاکٹر ساجد امجد

سر سید از ڈاکٹر ساجد امجد. مسلمانانِ ہند کے عظیم رہنما، محسنِ اُردو سرسید احمد خان کی سرگزشت آج ہم جس آزادی کی نعمت سے سرفراز ہیں اور جس ملک کا نام ہماری شناخت بنا ہوا ہے، اس کے حصول کی تاریخ یوں تو بہت طویل ہے مگر اس تاریخ کے اہم ابواب پر اگر نظر ڈالی جائے تو ایک باب کا نام سرسید احمدخان ہی تجویز کرنا پڑے گا۔ علامہ اقبال اور قائدِاعظم ترتیب میں ان کے بعد ہی آئیں گے۔ 1857ء کی جنگِ آزادی میں ناکامی کے بعد برِصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں پر جو کڑا وقت … مزید پرھئے

خطیبِ اعظم سید عطاء اللہ شاہ بخاری از ڈاکٹرساجد امجد

خطیبِ اعظم سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی سرگزشت تحریر و تحقیق : ڈاکٹر ساجد امجد تحریکِ آزادی کی ابتدائی ہوئی تو برِ صغیر پاک و ہند میں ایسی نادرِ روزگار شخصیات نمودار ہوئیں کہ دُنیا حیران رہ گئی۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ انیسویں صدی کے آخری پچاس سال اور بیسوی صدی کا ابتدائی حصہ غیر معمولی افراد کی پیدائش کا عرصہ تھا۔ 1891ء میں ایسی ہی ایک غیرمعمولی ہستی نے جنم لیا۔ وہ جرات و ہمت کا پہاڑ، علم و ادب کا سمندر اور شعلہ نوائی میں بے مثل تھے۔ سپاہِ آزادی کے ایک … مزید پرھئے

سرتاجِ تاریخ علامہ ابنِ خلدون از ڈاکٹر ساجد امجد

سرتاجِ تاریخ علامہ ابنِ خلدون کی سرگزشت

سرتاجِ تاریخ علامہ ابنِ خلدون کی سرگزشت: تحریر ڈاکٹر ساجد امجد۔ تاریخِ عالم میں بعض شخصیات اپنے علمی مقام و مرتبے کی بنیاد پر بے بدل قرار پاتی ہیں۔ اس نابغہ روزگار کا شمار بھی ایسی ہی ہستیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ تاریخ کے موضوع پر بات ہو اور اس کا نام نظرانداز کردیا جائے۔ تاریخ نویسی کو ایک نیا رنگ اور جداگانہ انداز دینے والا یہ عالم بے بدل افریقہ کے ایک شہر تیونس میں پیدا ہوا۔ تمام مروجہ علوم پر اسے مکمل دسترس حاصل تھی۔ اس کی طویل ترین تصنیف “تاریخ ابنِ خلدون … مزید پرھئے