فخرِ لبنان از ساجد امجد 356

فخرِ لبنان از ساجد امجد

فخرِ لبنان تحریر ساجد امجد تنگ دستی اور مفلسی میں بھی روشن ہونے والے ایک درخشاں ستارے کا قصہ حیات۔

فخرِ لبنان ایک ایسے شخص کی دستانِ حیات ہے جس نے انتہائی نامساعد حالات میں پرورش پانے کے باوجود دنیا کو اپنی نادر مصوری، گرانقدر فلسفیانہ افکار اور لازوال تصنیفات کے ذریعہ اپنا گرویدہ بنالیا۔ اسے انگریزی زبان نہیں آتی تھی لیکن اس نے اس زبان میں بے شمار ادب پارے تخلیق کئے۔ عربی زبان سے وہ صرف بولنے کی حد تک واقف تھا مگر کسی باقاعدہ تعلیم کے بغیر اس نے اس ا لہامی زبان پر اس قدر عبور حاصل کیا کہ انمول تصنیفات کے ذریعے اپنے دور کے بلند پایہ ادیبوں، نقادوں حتیٰ کہ مذہبی اسکالروں کو بھی متحیر کر گیا۔ اس کی مصوری یورپ اور امریکا کے فنکاروں اور نقادوں کی نظر میں اعلیٰ ترین تخلیقات کی حیثیت رکھتی تھی۔ اس کی گھریلوں زندگی کبھی بھی پرسکون نہیں رہی لیکن اس کی وجہ سے اس کی جہدِ مسلسل اور انتھک محنت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ لبنان کے پہاڑی علاقہ میں تنگ دست والدین کے ہاں پیدا ہونے والا خلیل جبران امریکا، یورپ اور عرب دنیا میں جس بلند مقام تک جا پہنچا وہ واقعی اس کا مستحق تھا۔ محدود پس منظر، تنگ دستی اور مفلسی میں بھی روشن ہونے والے ایک درخشاں ستارے کا قصہ حیات۔
کتاب “فخرِ لبنان” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے. کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک پر کلک کریں. شکریہ

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں