رضیہ سلطانہ از خان آصف

رضیہ سلطانہ تاریخی ناول تحریر خان آصف

رضیہ سلطانہ تاریخی ناول تحریر خان آصف رضیہ سلطانہ جرات و ہمت کا ایک مثالی پیکر تھی۔ ترک نسل سے تعلق رکھنے والی یہ شہزادی ایک درویش صفت اور مردِ شجاع کی بیٹی تھی۔ اُس کا باپ شمس الدین التمش نہ صرف ایک صاحبِ کردار اور خوفِ خُدا رکھنے والا بادشاہ تھا ، بلکہ ایک مردِ آہن بھی تھا۔ اور کیوں نہ ہوتا، وہ ایک ولی کامل کی دُعاؤں کے زیراثر تھا۔ اسی خوش نصیبی نے اُسے دوسرے بادشاہوں سے ممتاز کردیا تھا۔ اُس کا دورِ حکومت مسلمانوں کی تاریخ کا بہترین دور تھا۔ التمش اپنی بیٹی سے بے پناہ … مزید پرھئے

بت شکن ناول از خان آصف

بت شکن ناول از خان آصف

بت شکن تاریخی ناول از خان آصف زیر نظر ناول غزنی کے مشہور مسلمان حکمران اور عظیم فاتح “محمود غزنوٰی” کی داستان حیات ہے. بخارہ کے “غلام بازار” میں بکنے والے غلام زادے سبکتگین کو یہ علم بھی نہیں تھا کہ ربِ کریم نے اُس کی تقدیر میں غزنی کی بادشاہت لکھی تھی۔ تو پھر کون تھا جو لوحِ محفوظ پر رقم اس عبارت کو مٹا سکتا۔ محمود غزنوی اُسی غلام زادے کا بیٹا تھا اور جس کو اللہ نے “بت شکن” کے اعزازِ اعلیٰ سے نوازا۔ اگرچہ پروردگارِ عالم نے “محمود” کی تقدیر میں عظیم الشان فتوحات لکھیں اور … مزید پرھئے

ٹیپوسلطان ناول از خان آصف

ٹیپوسلطان ناول از خان آصف

ٹیپوسلطان تاریخی ناول تحریر خان آصف زیر نظر کتاب ایک تاریخی ناول ہے جو ریاستِ میسور کے حکمران سلطان ٹیپو شہیدکے متعلق ہے، جس میں اس بہادر حکمران کی حالاتِ زندگی نہایت دلچسپ اور جامع انداز میں بیان کی گئیں ہیں۔ جنوبی ایشیا ہمیشہ سے بیرونی طاقتوں کی نظروں کا محور رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس خطے کو جن وسائل سے مالامال کیا ہے، ان پر ہمیشہ انگریزوں نے حریصانہ نظریں رکھیں اور اسی دولت کی کشش نے اُن کو آج تک اس خطے سے الگ نہیں ہونے دیا۔ انگریزوں نے مغل شہنشاہ جہانگیر کے جوتوں کو بوسے دئیے … مزید پرھئے

خاموش وفا ناول از خان آصف

خاموش وفا ناول از خان آصف

اردو تاریخی ناول “خاموش وفا” تحریر خان آصف خاموش وفا مغل شہنشاہ “شاہ جہاں” کی داستان حیات ہے، جس نے اپنی بیوی ممتاز محل کے لئے “تاج محل” جیسی شاہکار تعمیر کی تھی. محبت کی عظیم یادگار “تاج محل” آج بھی اپنی خوب صورتیوں اور رعنائیوں کے سبب اہلِ دل کی نگاہوں کا مرکز ہے۔ اگرچہ وقت اور فضائی آلودگی نے اس کی تابناکی کو متاثر کیا ہے ، مگر پھر بھی اسلامی فنونِ تعمیر کا یہ اعلیٰ ترین نمونہ اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا بھر کے لوگ اس سنگِ مرمر سے تراشی ہوئی عمارت کو دیکھنے آتے ہیں جو … مزید پرھئے

شعلوں کا کفن ناول از خان آصف

شعلوں کا کفن ناول از خان آصف

ٍٍ اردو تاریخی ناول ” شعلوں کا کفن” تحریر خان آصف (مرحوم) شعلوں کا کفن خان آصف مرحوم کا ایک اور شاہکار تاریخی ناول ہے، جس میں سلطان علاءالدین خلجی کے حالات زندگی بیان کی گئی ہے۔ زیرِ نظر ناول سب سے پہلے اخبارِ جہاں میں سلسلہ وار شائع ہوکر مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ اب کتابی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ یہ اخبارِ جہاں پبلیکیشن کی دوسری کتاب ہے۔ شعلوں کا کفن اس طالع آزما کی زندگی کی ایک خوں رنگ داستان ہے جس نے اپنی شمشیرِ آب دار سے فتوحات کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ سلطان علا … مزید پرھئے

اندھیروں کے قافلے ناول از خان آصف

اندھیروں کے قافلے ناول از خان آصف

ٍ اردو تاریخی ناول ” اندھیروں کے قافلے” تحریر خان آصف اندھیروں کے قافلے ایک تاریخی داستان ہے جس میں سلطان غیاث الدین بلبن کی داستان حیات بیان کی گئی ہے. غیاث الدین بلبن کی داستان حیات کا ورق ورق انقلاب کی خوں رنگ اور سنہری عبارتوں سے آراستہ تھا، جو آسمان پر تحریر کردیا گیا تھا وہ زمین پر نازل ہوکر رہا. پہلے عروج، پھر زوال اور پھر عروج. یہ ایک ایسے بہادر، غیرت مند اور جذباتی نوجوان کی داستانِ محبت ہے جس نے ایک لڑکی کی خاطر اپنی زندگی سے کیا ہوا عہدِ وفا توڑدیا۔ شب و روز … مزید پرھئے