اسلامی نظریۂ حیات از خورشید احمد

اسلامی نظریۂ حیات از خورشید احمد

کتاب: اسلامی نظریۂ حیات مصنف: خورشید احمد کتاب “اسلامی نظریۂ حیات” جناب خورشید احمد کی تصنیف ہے، جو نہ صرف علمی و فکری لحاظ سے اہم ہے بلکہ عصرِ حاضر کے نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور روحانی اصلاح کی ایک مخلصانہ کوشش بھی ہے۔ یہ کتاب ایک ایسے وقت میں مرتب کی گئی جب اسلامی جمہوریہ پاکستان، جو ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا تھا، رفتہ رفتہ اپنے اصل مقصد اور روح سے دور ہوتا جا رہا تھا۔ اس کتاب کا بنیادی مقصد اسی کھوئی ہوئی روح کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ خورشید احمد نے پیش لفظ میں جس … مزید پرھئے

جہاد باالقرآن اور اسکے پانچ محاذ از ڈاکٹر اسرار احمد

جہاد باالقرآن اور اسکے پانچ محاذ از ڈاکٹر اسرار احمد ؒ

جہاد باالقرآن اور اسکے پانچ محاذ از ڈاکٹر اسرار احمد زیر نظر کتاب”جہاد با لقراٰن اور اس کے پانچ محاذ” مولانا ڈاکٹر اسرار احمد کے فکر انگیز درس پر مشتمل ہے، جس کو شیخ جمیل الرحمٰن نے نہایت محنت کے ساتھ کتابی شکل میں ڈھالا ہے۔ ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ڈاکٹر صاحبؒ اپنے درس”جہاد بالقراٰن” کے موضوع کے تحت بے پناہ علمی نکات سے عوام الناس اور علماء کو آشنا کیا ہے۔ محترم جناب ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کی کے فکری موضوعات میں ایک موضوع جہاد فی سبیل اللہ بھی ہے۔اس فریضے کے حقیقی … مزید پرھئے

دنیا کی عظیم ترین نعمت قرآن حکیم از ڈاکٹر اسرار احمد

دنیا کی عظیم ترین نعمت قرآن حکیم از ڈاکٹر اسرار احمد

کتاب “دنیا کی عظیم ترین نعمت قرآن حکیم” تحریر از ڈاکٹر اسرار احمد زیرِ نظر کتابچہ ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی رمضان المبارک میں ختمِ تروایح کے موقع پر دنیا کی عظیم ترین نعمت قرآنِ حکیم کے عنوان سے تقریر کردہ گفتگو ہے ۔ بعد ازاں اسکو جون 2000؁ کو صفحہ قرطاس میں لایا گیا۔جوکہ 32 صفحات پر مشتمل ہے ۔ اس کتابچہ میں ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے عظمتِ قرآن،تحریک رجوع الی القرآن، قرآنِ حکیم کے تقاضے،ان موضوعات پر اظہارِ خیال فرمایا ہے ۔

قرآن حکیم اور ہماری ذمہ داریاں از ڈاکٹر اسرار احمد

کتاب “قرآن حکیم اور ہماری ذمہ داریاں” تحریر ڈاکٹر اسرار احمد. اس کتابچہ میں مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق کو بقدرِ اختصار بیان کیا گیا ہے۔ اور ہمارا طرزِ عمل کیا ہونا چاہیے ہے اس پر تاکید کی گئی ہے کہ ہمیں اللہ رب العزت کی جانب سے ایک ایسا نسخہ تحفۃً ملا ہے جس پر عمل ہمارے لیے دنیا وآخرت دونوں میں کامیا بی کا باعث ہے ۔

قرآن حکیم اور ہم از ڈاکٹر اسرار احمد

قرآن حکیم اور ہم از ڈاکٹر اسرار احمد

کتاب “قرآن حکیم اور ہم” تحریر ڈاکٹر اسرار احمد. یہ کتاب دراصلؒ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کی 8 کتابوں کو یکجا کرکے تدوین کی گئی ہے جس میں تعارفِ قرآن ،عظمت قرآن ،مسلمانوں سے قرآن حکیم کے مطالبات اور اسکے تقاضوں کو بقدرِ تفصیل بیان کیا گیا ہے۔ قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام ہے ۔ اس حوالے سے “دنیا کی عظیم ترین نعمت قرآن حکیم” جیسے موضوع کو بھی بیان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مسلمانوں کی انفرادی و اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے قرآن مجید کا لائحہ عمل کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

الحزب الاعظم عربی مع اردو ترجمہ از ملا علی القاری

الحزب الاعظم عربی مع اردو ترجمہ از ملا علی القاری الحزب الاعظم قرآن اور سنت نبوی سے اخذ کردہ مسنون دعاؤں کا ایک خوبصورت، منظم اور جامع مجموعہ ہے۔ یہ کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، قرآن و حدیث کی دعاؤں اور وظائف کا ایک انتہائی خوبصورت اور مفید کتاب ہے۔ اس میں مسلمانوں کی سب سے مشہور اور پسندیدہ دعائیں اور وظائف شامل ہیں، جو روزانہ 15 سے 30 منٹ کے آسان اوقات میں تقسیم ہوتے ہیں۔ یہ بے پناہ فائدے کی کتاب ہے اور ہر مسلمان اسے پڑھنے اور مطالعہ کرنے سے بہت فائدہ اٹھائے گا۔ ملا … مزید پرھئے