626

سادھوؤں،سنیاسیوں اور جوگیوں کے مُجربات از ڈاکٹر ایس پی مہتہ

سادھوؤں،سنیاسیوں اور جوگیوں کے مُجربات از ڈاکٹر ایس پی مہتہ

سادھو، سنیاسی، جوگی اور فقیر شہروں کی زندگی چھوڑ کر جنگلوں میں بسیرا کرتے ہیں۔ دنیا کی نعمتوں سے منہ موڑ کر صحراؤں کی خاک چھانتے ہیں اور پوری زندگی اسی میں کھپا دیتے ہیں۔ وہ اگر چہ حکیم نہیں ہوتے لیکن چند نسخے انہیں اسے ضرور مل جاتے ہیں جو کایا پلٹ ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے لوگ ان کے پیچھے دیوانہ وار پھرتے ہیں اور سالہاسال ان کی خدمت کرکے بھی بعض اوقات وہ نسخہ نہیں پا سکتے اگر کسی درویش کا دل پسیج جائے تو ایک نسخہ بمشکل مل پاتا ہے۔
ڈاکٹر ایس پی مہتہ نے جنگلوں، صحراؤن اور پہاڑوں میں پھرنے والے ان لوگوں کے سینہ کے راز بصد مشکل اگلوائے اور اس کتاب کی شکل میں قارئین کی خدمت میں پیش کر دئیے ہیں۔
جنگلوں، پہاڑوں اور صحراؤن میں ایسی جڑی بوٹیاں و ادویات پائی جاتی ہیں جن کے فوائد کے متعلق حکیموں اور ویدوں نے ریسرچ کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ ملک میں کئے بوٹیاں و ادویات ایسی ہیں جو غیر ملکی پیٹنٹ ادویات اور بڑے بڑے مہنگے انجکشنوں سے زیادہ مفید ہیں۔ مگر ہماری لاعلمی کے سبب ہم ان سے فائدہ نہیں اُٹھا رہے۔
اس چھوٹی سی کتاب کو شائع کرنے کا مقصد سادھوؤں، سنیاسیوں، فقیروں، درویشوں، مہاتماؤں اور دیہاتی حکیموں کی ایسی آسان، کم خرچ، بے ضرر، جڑی بوٹیوں، سہل الحصول، ادویات کے فوائد اور نسخے، حکیموں، ڈاکٹروں اور عام پبلک تک پہنچانے کا ہے جن سے بڑی بڑی خطرناک امراض کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اور جو سینگڑوں مریضوں پر کامیابی سے آزمائی جا چکی ہیں۔
کتاب آنلائیں پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔

یہاں سے حاصل کریں

سادھوؤں،سنیاسیوں اور جوگیوں کے مُجربات از ڈاکٹر ایس پی مہتہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں