دہشت کا سفر ناول تحریرمحموداحمدمودی. خوف و دہشت طاری کرنے والا ایک سننی خیز ناول
خوف اور دہشت ایک ایسا احساس ہے جو انسان پر کسی بھی مقام پر کسی بھی لمحے حملہ آور ہوسکتا ہے۔ کہیں آتے جاتے، چلتے پھرتے، پُررونق بازاروں کی چہل پہل میں جہاں انسان خود کو بیسیوں افراد کے درمیان ہر طرف سے محفوظ سمجھتا ہے۔ اچانک کوئی سوچ، کوئی خیال، خوف و دہشت کی صورت میں اُس پر حملہ آور ہوتا ہے تو اُس کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، اعصاب تن جاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ بھرے پرے ہجوم میں خود کو تنہا محسوس کرتا ہے۔
پلیٹ فارم پر موجود لوگوں کے اژدھام میں سے خوف کے عفریت نے پانچ ایسے افراد کا انتخاب کیا جو زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیاب اور خوشحال زندگی گزاررہے تھے۔ ان پانچوں کا یہ سفر نجی ، کاروباری اور تفریحی سفر تھا لیکن اچانک یہ سفر خوفناک سفر میں تبدیل ہوگیا جس کا ان میں کسی کو بھی ادراک نہ تھا۔ تقدیر انہیں کھینچ کر ٹرین کے ایک ڈبے میں یکجا کرہی تھی۔
ٹرین کے ڈبے میں ملنے والے پانچ مسافروں کی سنسی خیز اور دل دہلا دینے والا روداد پاکستان ور چوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے پیش خدمت ہے۔ ناول آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ!