گرداب ناول مکمل چھ حصے از اسماء قادری

گرداب ناول مکمل چھ حصے از اسماء قادری

گرداب ناول مکمل چھ حصے تحریر اسماءقادری. تقدیر کی فسوں گری، قسمت کی چالبازی یا مقدر کا کھیل۔۔ ملنے اور بچھڑجانے والوں کی کہانی۔

ہمارے سماج میں قانون تو کتابوں میں لکھاہواہے لیکن اس کی باگ ڈور جب بااثر سماج کے روایتی نظام میں پہنچتی ہے تو اس کے معنیٰ ہی بدل کے رہ جاتے ہیں۔ مختلف طبقات میں تقسیم اس نظامِ قانون کے بھی کئی رُخ ہیں۔ بالا تر طبقے کی خوشنووی ہی قانون کی اصل تعریف و تشریح ٹھہرتی ہے۔ ایسی تشریح جو کتابوں میں نہیں ، روایتوں میں تحریر ہوتی ہے۔ ایسی روایتیں جس میں قانون سب کے لئے ایک جیسا نہیں بلکہ سمندر اور جال کا سا ہے۔ جس میں طاقتور مچھلی جال کو توڑ کر اور کمزور مچھلی بچ کر نکل جاتی ہے ۔ پھنستا وہی ہے جو درمیانے طبقے سے ہو۔
محبت نہ تو روایتوں کو مانتی ہے نہ طبقوں میں تقسیم معاشرے کا تجزیہ کرکے محبوب کا انتخاب کرتی ہے، یہ تو بس ہوجاتی ہے۔ دل نہ تو طبقوں کی پروا کرتا ہے نہ ہی طاقت اس کا راستہ روک سکتی ہے البتہ اس راہ میں اسے جس آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے یہ یا تو دل جانے یا پھر خُدا۔
زندگی کی بساط اور وقت کے دھارے یہ سب قسمت کی باتیں اور مقدر کی چالیں ہیں۔ کبھی کبھی بازی پلٹ بھی جاتی ہے ۔ گزرا وقت تو لوٹ نہیں سکتا مگر کبھی کبھی مقدر ساتھ دے جاتا ہے۔ اس وقت تک پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہوتا ہے۔ جرم و سزا، افسر شاہی، جاگیرداری اور پیار کے محور کے گرد گھومتا آزمائشوں کا سلسلہ در سلسلہ۔
گرداب ناول مکمل چھ حصے پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے پیش کی جارہی۔ ناول پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈؤنلوڈ لنکس سے استفادہ کریں ۔ شکریہ!

گرداب حصہ اول

گرداب حصہ دوم

گرداب حصہ سوم

گرداب حصہ چہارم

گرداب حصہ پنجم

گرداب حصہ ششم

اپنا تبصرہ بھیجیں