گفتگو اور تقریر کا فن از ڈیل کارنیگی 262

گفتگو اور تقریر کا فن از ڈیل کارنیگی

کتاب “گفتگو اور تقریر کا فن” تحریر ڈیل کارنیگی. اردو ترجمہ از وقار عزیز

“گفتگو اور تقریر کا فن” لوگوں کو قائل اور متاثر کرنے کے لئے شہرت اور کامیابی کا مختصر ترین راستہ ہے ۔ اس کتاب کا 20 زبانوں میں ترجمہ ہوا اور ان زبانوں میں بھی لاکھوں کتابیں فروخت ہوئیں۔ صرف انگریزی میں اس کتاب کی 50 لاکھ سے زیادہ جلدیں فروخت ہوئیں۔

کاروبار ہو، دفتر ہو یا زندگی کا کوئی اور شعبہ یا کوئی سیاسی جلسہ ہو، گفتگو اور تقریر کے بغیر کہیں کامیابی ممکن نہیں۔ گفتگو اور تقریر ایک ایسا فن ہے جو ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے ۔ ایک مفلس دولت مند بن سکتا ہے اور ایک گمنام شخص شہرت کی بلندیوں کو چھوسکتا ہے۔

مصنف نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر لوگ جنہیں عوامی سطح پر بولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کی وجہ اعتماد کی کمی ہے، لہٰذا خود اعتمادی پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ اس لیے کتاب میں ایسی کئی چیزیں شیئر کی گئی ہیں جو تقریر کرتے وقت اعتماد پیدا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ جیسے کہ تقریر کی تیاری کا طریقہ، اپنی یادداشت کو کیسے بہتر بنایا جائے، اچھی تقریر کیسے کی جائے، تقریر کو کیسے شروع اور ختم کیا جائے، اپنے سامعین کو کیسے اپنے طرف متوجہ کیا جائے، اور یہ بھی کہ تقریر کو کیسے بہتر بنایا جائے۔ ہر حصہ اچھی اور بُری مثالیں فراہم کرتا ہے جن سے ہم سیکھ سکتے ہیں۔

ڈیل کارنیگی آپ کو دکھاتا ہے کہ ہمت پیدا کریں خود اعتمادی حاصل کریں اپنی یادداشت کو بہتر بنائیں اپنے بیان کو واضح کریں ۔ کیسے گفتگو شروع کریں اور کیسے ختم کریں۔ سامعین کے لئے اپنی گفتگو دلچسپ اور دلکش بنائیں ، اپنے لہجے کو بہتر بنائیں ، اور دشمن بنائے بغیر جیت اور بحث کریں۔ ڈیل کارنیگی اس کتاب میں عوامی تقاریر کے ذریعے خود اعتمادی اور لوگوں کو متاثر کرنے کے بہت سے عملی طریقے پیش کرتا ہے۔ اور آپ کی زندگی کے اہم لوگوں ، مثلاً آپ کے دوست، آپ کے صارفین، آپ کے کاروباری ساتھی، اور آپ کے آجر کو متاثر کرنے کے بارے میں قیمتی تجاویز بیان کرتا ہے ۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں