گرین ڈائمنڈ ناول از سید علی گیلانی 122

گرین ڈائمنڈ ناول از سید علی گیلانی

گرین ڈائمنڈ عمران سیریز از سید علی حسن گیلانی

گرین ڈائمنڈ ناول عمران سیریز کے طرز پر لکھا گیا ایک دلچسپ اور سنسنی خیز جاسوسی ناول ہے، جسے نوجوان فکشن رائٹر سید علی حسن گیلانی نے لکھا ہے۔ سمندری مہم جوئی پر لکھا جانے ایک نئے انداز کا ناول ہے جس میں عمران اور کرنل فریدی جیسے دنیا کے معروف سیکرٹ ایجنٹ سمندری حدود میں لاپتہ ہوجاتے ہیں، اور اُن کی موت کا اعلان بھی کردیا جاتا ہے۔ لیکن کرنل فریدی کے ساتھی اور عمران کے جانثار اپنے ساتھیوں کو پھر بھی ٹریس کرنے کے لئے سمندر کا رُخ کرتے ہیں اور اس سفر میں زیرولینڈ کے معروف جاسوس “سنگ ہی” اور “فنچ” بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ پھر سمندری حدود میں مہم کا آغاز ہوتا ہے۔
کیا عمران اور کرنل فریدی کے ساتھی اپنے اپنے لیڈروں کو ٹریس کرسکے یا ان کو ناکامی ملی، اس کے لئے توآپ کو اس دلچسپ ناول کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔
مہم جوئی کے علاوہ اس نال میں جذباتی مناظر بھی ہیں اور آپ بھی اپنے محبوب کرداروں سے ملنے کے بعد جذبات میں آسکتے ہیں۔
اردو ناول “گرین ڈائمنڈ” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کیا جاتا ہے۔ ناول آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔

2 تبصرے “گرین ڈائمنڈ ناول از سید علی گیلانی

  1. اس سے زیادہ بیہودہ عمران سیریز کا ناول شائد ہی کسی نے لکھا ہو، عمران فلیٹ پر نہیں اور اس کے فلیٹ پر کبھی جوزف سلیمان کی گردن پکڑ رہا ہے اور کبھی سلیمان تنویر کے ساتھ بدتمیزی کر رہا ہے۔

    1. میرے محترم. میں رائیٹر سید علی حسن گیلانی آپ سے مخاطب ہوں ۔ محترم تنقید کرنا آپ کا حق ہے لیکن جس طرح آپ نے میرے ناول پر تنقید کی ہے یہ اصلا ح پر نہیں بلکہ آپ نے تو دل کا بغض نکالاہے حالانکہ اللہ کے کرم سے میرے اس ناول کو بے حد قارئین نے پسند کیاہے باقی ہر قاری کی اپنی پسند آپ کو میرا یہ سمندری ایڈونچر اور نئے طرز کا جزباتی ناول آپ کو پسند نہیں آیا تو آپ کی مرضی ، خیر اللہ پاک آپ سے راضی ہو۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں