کشتہ جات کی پہلی کتاب از حکیم محمدعبداللہ
کتاب ” کشتہ جات کی پہلی کتاب” تحریر ” استاد الحکماء حکیم محمد عبداللہ صاحب۔ کشتہ سازی کا فن ایک لطیف صنعت ہے۔ جس میں مہارت حاصل کرنے کے لئے محض علمی تعلیم کافی نہیں ہوسکتی۔ جب تک شائق فن آگ سے کھیلنا نہ سیکھے وہ کھبی ایک ماہر کشتہ ساز نہیں بن سکتا۔ دیگر علوم و فنون میں ترقی حاصل کرنے کی طرح اس فن میں مہارت حاصل کرنے کا راز بھی یہی ہے کہ پہلے سب سے نیچے کے زینے پر قدم رکھ کر اوپر چڑھنا شروع کیا جائے۔
کشتہ جات کی پہلی کتاب فنِ کشتہ سازی میں بطور ایک پہلے زینے کے تیار کی گئی ہے۔ اس لئے اس کی زبان اور انداز حتی الوسیع بہت عام فہم رکھاگیا ہے۔ اور اس میں ان ہی کشتہ جات کی ترکیبیں درج کی گئی ہیں جنہیں مبتدی نہایت آسانی سے تیار کر سکیں۔ اسی خیال کے زیراثر سیماب اور ہڑتال ورقی جیسے کشتے درج نہیں کئے گئے۔ نیز یہ بھی خیال رکھا گیا ہے کہ ترکیبیں ایسی ہوں کہ اگر مبتدی پہلی مرتبہ کوئی کشتہ تیار نہ کرسکے تو اس کا زیادہ نقصان بھی نہ ہو۔ اس لئے سونے کا کشتہ بنانے کی ترکیب بھی درج نہیں کی گئی۔
کشتہ جات تیار کرنے سے پہلے ” ہدایات کشتہ سازی” جو اس کتاب کے شروع میں دی گئی ہیں۔ ضرور پڑھ لیں۔ اگر آپ نے کشتہ سازی کے اس ابتدائی زینہ پر جو آپ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اپنے قدم خوب اچھی طرح سے جما کر رکھا تو وہ دن دور نہیں ہوگا جب آپ فنِ کشتہ سازی کے بلند ترین مقام تک جا پہنچیں گے۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔ شکریہ!
Posted inHakeem Muhammad Abdullah Hikmat Books Urdu Tibb Books Urdu Books طبِ یونانی طبی کتب فنِ کشتہ سازی
A.A Dear hakeem Sb
Meri Mardani kamzori Ha aur Meri Timing B ni ha Es Ka Koi Desi Elaj Bta Zndgi Bhar ap ka Mashkor raho ga