کالا کفن ناول حصہ دوم از ایم اے راحت
مافوق الفطرت واقعات سے مزین دلچسپیوں کی انتہاؤں کو چھوتی ہے ایک اثر آفرین داستان، جو ذہنوں پر قبضہ جمانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور جس میں سنسنی خیزی کا سلسلہ کہیں نہیں ٹوٹتا۔
تجسس سے بھرپور ایک ایسے بہادر نوجوان کی کہانی، جسے جادوئی دنیا کے پراسرار واقعات سے نہ صرف رغبت تھی بلکہ اُسے اس پوشیدہ دنیا کا حصہ بن کر اس کی حقیقت جاننے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ پھر اسے یہ مواقع حاصل بھی ہوگئے جہاں اُس کا واسطہ بدی کی طاقتور ترین طاقتوں سے پڑا، جو اسے مادی دنیا کے ہر آسائش اور عیش و عشرت کے سحر انگیز اور طلسماتی ماحول میں جکڑ کر اپنے راستے پر ڈالنا چاہتی تھیں۔ مگر آفرین، سچائی اور ایمان کی پختگی کے مالک اُس نوجوان پر جس کے پائے استقلال میں لغزش نہ آئی اور اس نے قدم قدم پر ثابت کر دیا کہ راہ حق کے مسافر بدی کی بھول بھلیوں کی چال میں نہیں آسکتے۔ یہ اچھائی اور برائی کے درمیان کشمکش کے دلچسپ واقعات سے بھری کہانی ہے، جوآپ کو ایک ہی نشست میں پڑھنے پر مجبور کرے گا۔