واقعہ معراج اور اس کے مشاھدات ایک تحقیقی جائزہ۔ مصنف حافظ صلاح الدین یوسف۔
واقعہ معراج حضور نبی کریم ﷺ کا عظیم معجزہ ہے جس کا ثبوت قرآنِ کریم اور احادیثِ صحیحہ دونوں میں ہے۔ لیکن نام نہاد مسلمانوں کا ایک گروہ ایسا ہے جو اسے ایک کشفی روحانی یا منامی (خواب کے) مشاہدات سے تعبیر کرکے اس کی معجزانہ حیثیت کا انکار کرتا ہے۔
ایک دوسرا گروہ ہے جو اس میں زیبِ داستان کے طور پر بہت سے بے سروپا روایات شامل کر کے اسے کچھ کا کچھ بنادیتا ہے۔ ظاہر بات ہے کہ یہ دونوں ہی گروہ افراط و تفریط کا شکار ہیں۔ صحیح بات کیاہے؟ یہی اس کتا کا اصل موضوع ہے۔
اس میں قرآن و حدیث کے دلائل سے پہلے موقف کی بھی تغلیط و تردید کی گئی ہے اور روایات کی تحقیق کرکے دوسرے گروہ کی بے اصل باتوں کی توضیح بھی۔ علاوہ ازیں صحیح روایات کے ظاہری تعارض کو بھی حل کرکے واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات کا صحیح صحیح نقشہ پیش کیا گیا ہے۔
اس اعتبار سے یہ اُردو بلکہ کسی بھی زبان میں پہلی کتاب ہے جو واقعہ معراج کو اس کے صحیح تناظر میں پیش کرتی اور اس کے واقعاتی مشاہدات کو غیر مستند روایات سے ممیز کرتی ہے۔
روایات کے انبار میں حقائق و واقعات کے جاننے، منکرین کے شبہات و مغالطاف کا پردہ چاک کرنے اور واقعات کی صحیح تصویر کے ذریعے سے اپنے ایمان کو جلا بخشنے کے لئے ایک ناگزیر کتاب، ایک روح پرور گلدستہ اور علم و تحقیق کا ایک نادر گنجینہ ۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود لنک سے استفادہ کریں۔
جھوٹ بولنے کے عذاب پر شب معراج پر رسول اللہ نے کیا دیکھا