نواب بہادر حیدر علی خان از الماس ایم.اے

نواب بہادر حیدر علی خان از الماس ایم.اے

نواب بہادر حیدر علی خان از الماس ایم.اے

زیر نظر کتاب ایک تاریخی ناول ہے جو جنوبی ہندوستان کی ریاست “میسور” کے سلطان “حیدر علی خان” کی زندگی اور اُن کے کارناموں پر مبنی ہے، جنہوں‌ نے اپنی بہادری اور جوان مردی سے انگریزوں کے ساتھ ساتھ مرہٹوں اور نظام دکن کو تگنی کا ناچ نچایا. انہوں‌نے ثابت کیا کہ شمشیر صرف تباہی، بربادی اور قتل و غارت ہی کے لئے بے نیام نہیں ہوتی، بلکہ شمشیر کو اس وقت بھی بے نیام کیا جاتا ہے جب تعمیر کا جذبہ دل میں موجزن ہوتا ہے۔ نواب حیدرعلی خان ایسے ہی شمشیرزنوں کا سرخیل تھا جنہوں نے تخریب کے بجائے تعمیر کے لئے تلوار بلند کی۔ وہ اگرچہ تعلیم سے بے بہرہ تھا مگر اس نے ایک چھوٹی سی ریاست کو ایک عظیم سلطنت میں تبدیل کرنے کا جو منصوبہ بنایا اس پر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ ایک طرف نظام دکن، دوسری طرف مرہٹے اور تیسری طرف انگریز راج کی بنیادیں مضبوط کرنے والے بدیسی تاجر قدم قدم پر حیدرعلی کے قدم روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ مگر یہ مجاہد اور فاتح ” سلطنتِ خداد میسور” بنانے میں کامیاب و کامران ہوا۔ اس اولولعزم مجاہد کی عظیم جدو جہد پر مشتمل یہ عظیم ناول یقیناً آپ کو پسند آئے گا۔

یہاں دے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں