محبوبِ الٰہی نظام الدین اولیاء از ڈاکٹر ساجد امجد

محبوبِ الٰہی نظام الدین اولیاء از ڈاکٹر ساجد امجد

محبوبِ الٰہی نظام الدین اولیاء: تحریر و تحقیق از ڈاکٹر ساجد امجد. سلطان المشائخ جگ اجیارے سید محمد نظام الدین اولیاء کی سوانح حیات۔

یہ دنیا کسی بھی زمانے میں ایسی برگیزیدہ ہستیوں سے خالی نہیں رہی جنہوں نے راہِ حق سے بھٹکے مسافروں کی راہ نمائی کی اور ظلمتوں کے اندھیروں کو اپنی ذات کے اجالوں سے منور کیا ۔ سرزمینِ ھند کو بھی ایسے عاشقانِ خُدا اور محبانِ رسول ﷺ کی میزبانی کا شرف حاصل رہا ، جنہوں نے ہر دور میں حق کی آواز بلند کی اور باطل قوتوں کے خلاف ڈٹے رہے۔ متلاشیانِ حق ان کے نقشِ پا پر چل کر معرفت کی منزل طے کرتے اور بادشاہانِ وقت اپنے تمام تر جلال و دبدبے اور شاہی سطوت کے باوجود ان کی چاکری میں فخر محسوس کرتے ۔ اس کتاب میں ایسی ہی ہستی کے ایمان افروز حالاتِ زندگی پیش کئے گئے ہیں جنہیں اہل ہند اپنی آنکھوں کا تارا کہتے ہیں اور جن کی بادشاہی کا ڈنکا چہار دانگ عالم میں آج بھی رہا ہے ۔ عشقِ خُدا میں ہر آزمائش کو خندہ پیشانی سے خوش آمدین کہنے والے ایک بزرگ کی داستان۔
کتاب “محبوبِ الٰہی” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے. کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں. شکریہ

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے