لاحاصل مجموعہ اردو شاعری از جمیل الدین عالی 232

لاحاصل از جمیل الدین عالی

لاحاصل مجموعہ اردو شاعری از جمیل الدین عالی

زیرنظر کتاب” لاحاصل” جمیل الدی عالی کی شاعری کا دوسرا مجموعہ ہے. اس مجموعے میں‌اُن کی زندگی کا سب سے بہترین کلام کا انتخاب شامل ہے. جمیل الدین عالی کی شاعری کا پہلا مجموعہ ” غزلیں، دوہے، گیت” 1958ء میں چھپا تھا۔ اس کا استقبال بھی خاصا شاندار ہوا تھا۔ اس وقت پاکستان کے نئے غزل گو شاعروں میں وہ اور ناصر کاظمی مرحوم دو نمایا معاصر کہلاتے تھے۔ مگر عالی جی محض غزل کے شاعر نہ تھے، ان کے گیت بھی عجب رنگ اور رس رکھتے تھے، لیکن ان کی سب سے بڑھ کر پذیرائی “دوہوں’ کی میدان میں ہوئی۔ انہوں نے اس صنفِ سخن کو آسان زبان کے تجربات سے مالامال کیا۔ ان کی زبان کی روانی اور شادابی کی تاثیر تھی کہ ان کا نام ہندوستان و پاکستان میں ہر زبان پر رواں ہوا، اور انہوں نے ” دوہے” کہہ کر اوراپنی خاص طرز میں پڑھ کر عدیم المثال شہرت اور مقبولیت پائی۔ انہوں نے ” دوہے” کو اُردو میں حیاتِ تازہ عطا یہے۔ اس صنفِ سخن کی ایجاد کا سہرا ان کے سر بندھے نہ بندھے، تجدید اک ضرور بندھے گا۔
قارئینِ کرام و قدر شناسانِ ادب، قامت میں یہ مجموعہ کیسا ہی ہو، قیمت میں بہت ہے۔ ان کی زندگی کی بیشتر بہترین غزلیں اور بہترین دوہے اور بہترین گیت اس میں شامل ہیں۔ اس ایڈیشن میں عالی صاحب کا وہ سارا کلام شامل ہے جو 1974ء کے بعد کا ہے سوائے ملی نغموں کے ۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں