فقیہِ اعظم حضرت امام ابو حنیفہ از خان آصف
یہ کتاب امام ابوحنیفہ ؒ کی حکیمانہ زندگی پر ایک انقلابی دستاویز ہے ، جس میں حضرت امام ابوحنیفہؒ کا خاندانی پس منظر، شکستِ ایران کے بعد سیاسی نیرنگیاں اور مذہب کے نام پر نئی فرقہ بندیوں کے بارے میں تاریخی حقائق بیان کئے گئے ہیں۔ یہ امام ابوحنیفہؒ کے ایک دور کے بارے میں ہے اور یہ دور امام کی شاگردی کا دور ہے۔ اگرچہ یہ تحقیق بھی تشنہ ہے لیکن اردو زبان میں پہلی بار امام ابوحنیفہؒ کے اساتذہ کا تفصیلی تعارف مجموعی طور پر شائع کیا گیا ہے۔
یہ کتاب اُن مردانِ شجاع کی سرگزشت ہے، جنہوں نے کسی مادی اقتدار، جبر، تشدد اور حرص و ہوس کے آگے سر نہیں جھکایا۔ دلوں کی کثافت اور ذہنوں کا غبار دھونے والی کتاب۔ یہ کتاب اخلاقِ عالیہ کی وکیل ہے اور بلند کرداری کی نقیب بھی۔ جو لوگ بڑی طاقتوں کے خوف سے لرزہ براندام رہتے ہیں، یہ کتاب انہیں استقامت بخشے گی۔ یہاں تک کہ ایک دن وہ دہشت کے حصار سے نکل کر آزاد فضاؤں میں آسودگی کی سانس لے سکیں گے۔ اور جو لوگ امدادی غذائیں کھاتے کھاتے بھکاری بن گئے ہیں، یہ کتاب انہیں فقر و قناعت کی تعلیم دے گی اور غیروں کے سامنے ان کے دستِ سوال کو دراز ہونے سے روک دے گی۔ اور جو لوگ مادی (سائنسی) ترقی کے خواہاں ہیں انہیں یہ کتاب غور و فکر ، تدبر اور محنتِ شاقہ کا سبق دی گی کہ علم، تدبر اور عمل ، اول و آخر مومن کی میراث ہیں۔
Posted inIslami Tareekh Islamic History Khan Asif Sawaneh Umrian Tareekh Tareekh e Islam Urdu Books تاریخ History books سوانح عمریاں Biographies