کتاب “غزلیں، دوہے ، گیت” تحریر جمیل الدین عالی
زیر نظر کتاب جمیل الدین کی اردو شاعری کا ایک بیش بہا مجموعہ ہے، جس میں اُن کی غزلوں، دوہوںاور گیتوں کو شامل کیا گیا ہے. “غزلیں، دوہے ، گیت” جدید اردو شاعری کے اُن چند نمائندہ مجموعوں میں سے ہے ، جنہوں نے اسلوب و اظہار کے نئے راستے دکھائے اور ایک نئے لہجے اور ایک نئی آواز کی موجودگی کا احساس دلایا۔ ہماری نئی شاعری پر “غزلیں، دوہے، گیت” کے اثرات اتنے واضح ہیں کہ انہیں بآسانی محسوس کیا جاسکتا ہے۔ غزل کی کلاسیکی آہنگ میں ایک نئے لہجے کو شامل کرنا، دوہے کو برصغیر کی ایک مقبول صنفِ سخن بنانا اور گیتوں کو نئی اندگی دینا ، اس مجموعے کی ایسی خصوصیات ہیں جو اسے ایک رجحان ساز مجموعہ بناتی ہیں۔ اور یہی اسکی مقبولیت کا سبب ہے۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
Posted inJamiluddin Aali Poetry Books Urdu Classic اُردو شاعری Urdu Poetry Books اُردو غزلیں اردو کلاسک جمیل الدین عالی