سورۃ فاتحہ سے مشکلات کا حل 440

سورۃ فاتحہ سے مشکلات کا حل از اقبال احمدمدنی

سورۃ فاتحہ سے مشکلات کا حل مولف اقبال احمدمدنی. روزمرہ کے پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے تیر بہدف عملیات۔ ۔

قارئین! زیادہ تر لوگ سورۃ فاتحہ کی اہمیت سے واقف نہیں اور اسے ایک عام سی سورۃ سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں۔ مگر اس سورۃ کی اہمیت اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ رکھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر نماز میں اس سورۃ کو اول پڑھا جاتا ہے۔ یعنی اس کے بغیرکوئی نماز مکمل نہیں۔ لہٰذا اگر بغور اس سورۃ کا جائزہ لیا جائے تو اس سورۃ کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں۔ تمام دکھ پریشانی، غم و اندوہ اور مشکلات کا حل سورۃ فاتحہ کی تلاوت اور ورد میں مضمر ہے۔ کوئی بھی نیک اور جائز حاجت یا مشکل ایسی نہیں جو سورۃ فاتحہ کی برکت سے حل نہ ہو۔ ہر طرح کی جائر مراد اس سورۃ کی برکت اور اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے پوری ہوجاتی ہے۔
قارئین! بعض لوگ یہاں تک کہتے ہیں کہ اس سورۃ میں “اسمِ اعظم” پوشیدہ ہے اور یہ اسم اعظم ہی کی حقیقت ہے کہ اس سورۃ کا ورد اور تلاوت کی بعد اللہ کے حضور دعا کے لئے ہاتھ اٹھتے ہیں تو فوراً قبول ہوجاتی ہے۔ اور مشکلات سے حاجت مند کی جان چھوٹ جاتی ہے۔ مشکلات میں گھرے ہوئے لوگوں کے لئے سورۃ فاتحہ واقعی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور تھوڑی سی محنت کے بعد حاجت مند خوش و خرم ہوسکتا ہے۔ صدق دل سے اس سورۃ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر بیٹھے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تمام مشکلات سے چھٹکارا پانے کے لئے سورۃ فاتحہ بڑی مؤثر و کارآمد ہے۔
کتاب سورۃ فاتحہ سے مشکلات کا حل پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کررہے ہیں. کتاب آنلائن پڑھنےاور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے سہولت کے ساتھ دستیاب ہے. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں. شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

سورۃ فاتحہ سے مشکلات کا حل از اقبال احمدمدنی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں