Sultan Mahmood Ghaznavi in Urdu 537

سلطان محمودغزنوی از مبین رشید

کتاب “سلطان محمودغزنوی ” مولف مبین رشیدصاحب۔ محمود غزنوی کی سیرت و کردار پر ایک لاجواب اور مستند کتاب.
بُت شکن سلطان محمود غزنوی اسلامی تاریخ کا ایسا درخشندہ ستارہ ہے جس پر بجا طور پر برصغیر کے مسلمان فخر کرسکتے ہے۔ انتہائی کٹھن حالات میں اس نے برصغیر میں ہندوؤں کے غرور کی علامت سومنات کے مندر پر سترہ حملے کر کے اس خطے میں اسلام کی پہلی اینٹ رکھی۔ متعصب ہندو اپنی تاریخ کی کتابوں میں محمود غزنوی کو ایک ڈاکو اور لٹیرے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ اس کے پیش نظر مال و دولت سے کہیں زیادہ اہم اسلام کی ترویج تھی۔ ان کی زندگی کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد یہ حقیت ہم پر باآسانی واضح ہوجاتی ہے لیکن چونکہ آج کل ہم اپنے ہمسایہ ملک بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں۔ اس لئے ان کی پسند کا ادب اپنی کتابوں میں شامل کررہے ہیں۔ ایک سازش کے ذریعے معاشرتی علوم، تاریخ اور جغرافیہ سے برصغیر میں مسلم ہیروز کی تاریخ حذف کی جارہی ہے۔ جو بہت خوفناک رجحان ہے کیونکہ اس سے ہمارے نوجوان نسل اپنے ہیروز کی محنت و کامیابی کو فراموش کرتی چلی جائے گی اور ہمارے ہمسایہ ملک کی تہذیب و ثقافت کے بھی غالب آنے کا امکان ہے۔
ایسے میں ضروری ہے کہ سلطان محمود غزنوی جیسے نڈر، بے باک اور حوصلہ مند غازیوں کے کارناموں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ زیرنظر کتاب میں سلطان محمود غزنوی کی مکمل تاریخ، غزنوی خاندان کا شجرہ نصب، محمود غزنوی کا دورِ حکومت، ہندوستان پر اُن کے تاریخی حملے اور اُن کے کارنامے تفصیل کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں۔ مختصر یہ کہ یہ کتاب سلطان محمود غزنوی کی سیرت و کردار پر ایک لاجواب اور مستند تصنیف ہے۔
<سلطان محمود غزنوی کے سیرت کا یہ حوبصورت کتاب پاکستان ورچوئل لائبریری کے قاریئن کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

2 تبصرے “سلطان محمودغزنوی از مبین رشید

اپنا تبصرہ بھیجیں