سرتورفقیر جنگ ملاکنڈ 1897ء کا عظیم مرد مجاہد از امجدعلی اُتمان خیل

سرتورفقیر جنگ ملاکنڈ 1897ء کا عظیم مرد مجاہد از امجدعلی اُتمان خیل

کتاب سرتورفقیر (جنگِ ملاکنڈ 1897ء کا عظیم مرد مجاہد)

تحریر و تحقیق: امجدعلی اُتمان خیل

یہ کتاب خطہ ملاکنڈ کے اُس عظیم جنگجو اور بہادر غازی کی مکمل تاریخی داستان ہے جو تاریخ کے اوراق میں “سرتورفقیر” کے نام سے مشہور ہے اور انگریزوں نے اپنی تحریروں میں Mad Mullah کے نام سے یاد کیا ہے۔ یہ کتاب اُس عظیم مرد مجاہد کی کہانی ہے جو 1897 ء میں ملاکنڈ کے عظیم معرکہ میں برطانوی سامراج کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑا ہوگیا تھا ۔ ملاکنڈ کے اس عظیم معرکہ میں سرتورفقیر کے ساتھ سوات، باجوڑ، بونیر اور ملاکنڈ کے پشتون قبائل نے بھرپورحصہ لیا۔ اس عظیم معرکہ میں پشتون قبائل نے برطانوی سامرج کو تگنی کا ناچ نچایا۔ یہاں تک کہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل نے اپنی یاداشتوں میں جنگِ ملاکنڈ کو Malakand Storm کے نام سے یاد کیا ہے۔
خطہ ملاکنڈ کی تاریخ کے حوالے سے بہت سے مورخین نے اپنے اپنے انداز میں کتابیں لکھی ہیں ۔ لیکن زیرنظر کتاب میں مصنف نے ایک نئے انداز میں اس خطے کی تاریخ کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔ کتاب میں ملاکنڈ، دیر، سوات اور چترال میں پیش آنے والے حالات و واقعات کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اُن نایاب تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کے ساتھ اس خطے کی تاریخ وابستہ ہے۔ فاضل مصنف نے کتاب کو ترتیب دینے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ اس کی زبان سہل اور عام فہم ہو تا کہ تاریخ کے طلباء کے ساتھ ساتھ عام قاری کو بھی پڑھنے میں آسانی ہو۔
محترم امجدعلی صاحب کی تاریخ کے حوالے سے اس کام کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ اگرچہ اس کتاب میں موجود تاریخی مواد اور بھی بہت ساری کتابوں میں موجود ہے لیکن ایسی منظم اور ترتیب کے ساتھ یہ تاریخ پہلی بار منظرعام پر آئی ہے۔ محترم امجد علی صاحب کی یہ کوشش ایک طرف اگر عام قاری کے لئے مطالعے کے لئے ایک اہم تایخی دستاویز ہے تو دوسری طرف انشاء اللہ اس کو حوالے کی کتاب کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔ کیونکہ جدید ریسرچ کے مطابق جتنا ہوسکتا تھا موصوف انے اپنی کوشش کی ہے۔
امجد علی اُتمان خیل کا تعلق ضلع ملاکنڈ کے ایک گاؤں ہریان کوٹ تحصیل درگئی سے ہے۔ موصوف گہرے مطالعہ کا شوقین ہے اور اپنی مٹی کی تاریخ سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔ آپ محکمہ تعلیم میں SST کے طور پر کام کررہے ہیں۔ آپ نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ملاکنڈ کی تاریخ کے خوالے سے آپ کی پہلی کتاب “سرتورفقیر، جنگِ ملاکنڈ1897 کا عظیم مرد مجاہد” حال ہی میں شائع ہوچکی ہے۔ اس کتاب میں ملاکنڈ ایجنسی کے زمین پر برطانوی سامراج کے ساتھ ہونے والے تمام جنگوں کی تاریخ شامل ہے۔ سرتورفقیر وہ مردِ مجاہد تھے جن کی سربراہی میں ملاکنڈ ایجنسی کے تمام پشتون قبائل، اُتمان خیل، یوسف زئی اور دیگر قبائل نے برطانوی سامراج کے خلاف جنگیں لڑی۔ تفصیلات کے لئے کتاب کا مطالعہ ۔ کیجئے. کتاب فی الحال صرف آنلائن پڑھنے کے لئے دستیاب ہے. شکریہ!

sartor faqir.pdf

اپنا تبصرہ بھیجیں