دولت شہرت اور کامیابی کے سات اُصول از ڈیل کارنیگی۔ اردو ترجمہ شاہین اقبال
اس کتاب میں شہرہ آفاق مصنف ڈیل کارنیگی آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے طریقے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بے حد ترقی کرسکتے ہیں، پُرمسرت زندگی گزار سکتے ہیں اور پریشانیوں سے مکمل نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ کاروباری مشکلات میں فوری طور پر پچاس فیصد کمی کیسے کرسکتے ہیں۔ مالی مسائل کیسے حل کئے جاسکتے ہیں۔ لوگوں کی نکتہ چینی سے نقصان کی بجائے فائدہ کیسے اُٹھایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں بیشمار مشہور لوگ آپ کو بتائیں گے کہ انہوں نے کس طرح حالات کا رُخ پلٹ دیا اور دولت، شُہرت، کامیابی اور سکونِ قلب حاصل کیا۔ ایک ایسی کتاب جو لاکھوں افراد کی زندگی میں انقلاب پیدا کرچکی ہے۔
ڈیل کارنیگی ایک مشہور امریکی ماہرِ نفسیات ، مصنف اور اپنے وقت کے ممتاز لیکچرار تھے۔ وہ سیلف ڈیولپمنٹ ، سیلز مین شپ، کارپوریٹ ٹریننگ، عوامی تقاریر، اور باہمی مہارتوں کے کئے مقبول کورسز تیار کرنے والے تھے۔
ڈیل کارنیگی 24 نومبر 1888ء میں امریکہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے کئی شہرۂ آفاق کتابیں تحریر کیں جن کے اُردو تراجم بھی شائع ہوئے۔ ڈیل کارنیگی کی کتابوں کی 6 کروڑ سے زائید کاپیاں دُنیا کی 38 زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ آپ ایک منفرد کالم نگار بھی تھے اور کئی اخبارات میں کالم لکھنے کے ساتھ ساتھ ریڈیو پر روزانہ اپنا شو بھی براڈکاسٹ کیا کرتے تھے ۔ ڈیل کارنیگی کی سب سے شہرۂ آفاق کتاب ’’پریشان ہونا چھوڑئیے جینا سیکھئے‘‘ کی دُنیا کی تقریباً تمام بڑی زبانوں میں کروڑوں تعداد میں اَن گنت کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں ، جس کو پڑھ کرکروڑوں افراد پریشان رہنے کی عادت پر قابو پاچکے ہیں۔ اِس کتاب میں ڈیل کارنیگی اُن عملی اُصولوں کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے ، جو اکیسویں صدی کی برق رفتار دُنیا میں بھی قابل عمل اور کارآمد ہے۔ یہ اُصول عمر کے ہر حصے میں فائدہ پہنچانے والے ہیں.
یہاںسے حاصل کریں