اردو سفرنامہ “دنیا میرے آگے” تحریر جمیل الدین عالی
دنیا مرے آگےجمیل الدین عالی کے عالمی سفرنامے کی پہلی جلد ہے۔ جس میں سفرِ ایران ، عراق ، لبنان ، مصر ، دہلی ، روس ، فرانس اور برطانیہ کی روداد بیان کی گئی ہے۔ اس سفر نامے کی دوسری جلد “تماشا میرے آگے ” میں مغربی جرمنی ، ہالینڈ، اٹلی ، سوئٹزرلینڈ، اور امریکا کے سفروں کے احوال شامل ہیں۔ انھوں نے اپنے اس سفرنامے میں روایتی بیان سے گریز کرنے میں جو پہل کی ا س کی اتباع بعد کے بہت سے سفر نامہ نگاروں نے بھی کی ہے۔
جمیل الدین عالی اردو کے مشہور شاعر ، سفرنامہ نگار ، کالم نگار ، ادیب اور کئی مشہور ملی نغموں کے خالق تھے۔ اُن کا یہ سفرنامہ تاحال اُردو کا طویل ترین اور مقبول ترین سفرنامہ ہے۔ یہ سفرنامہ دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ یہ سفرنامہ سب سے پہلے روزنامہ جنگ کراچی کے سنڈے ایڈیشن میں 1963ء سے 1966ء تک ہفتہ وار شائع ہوتا رہا ہے۔ چونکہ عام قاری کے لئے یہ بالکل نئی چیز تھی اس لئے یہ بہت جلد مقبول ہوا۔ کچھ حصوں کے ترجمے غیر ملکی زبانوں میں بھی ہوئے اور متعلقہ ممالک کے جرائد میں چھپے۔ اردو زبان میں بہت سے اچھے اچھے سفرنامے لکھے گئے ہیں ، جن کی اپنی شان اور افادیت ہے لیکن سفرناموں میں اولیت کے علاوہ عالی صاحب کا یہ سفرنامہ اپنے سٹائل، معلومات اور تبصروں کی وجہ سے آج بھی سب سے منفرد ، زندہ اور تابندہ ہے۔
دُنیا میرے آگے میں ایران، عراق، لبنان، مصر، دہلی، روس ، برطانیہ اور فرانس کی عجیب و غریب کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ وہی منفرد انداز، وہی دلآویز اظہار و بیان ، مطالعے، مشاہدے اور تجزئیے کے رنگ برنگے پہلو، وہ داستان جو بین الاقوامی بھی ہے اور قومی بھی۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں