تواریخ حافظ رحمت خانی اردو

Tawareekh Hafiz Rahmat Khani Urdu

کتاب کا نام: تواریخ حافظ رحمت خانی – افغان قبائل اور انکی تاریخ

تالیف: نواب حافظ رحمت خاں

اردو ترجمہ : پیر معظم شاہ

ترتیب و پیشکش: روشن خان روشن

زیر نظر کتاب ” تواریخ حافظ رحمت خانی” کا اردو ترجمہ ہے۔ اصل کتاب پشتو زبان میں تھی جو چند سال پہلے پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کی طرف سے شائع کی گئی تھی۔ “تواریخ حافظ رحمت خانی ” جو ایک بہت بڑی اہم تاریخی دستاویز ہے۔ اور پشتو اکیڈیمی کو برٹش میوزیم لندن سے ہاتھ آئی ہے۔ یہ کتاب سولہویں صدی عیسوی کے شروع میں کابل سے یوسف زئی اور دوسرے ملحقہ قبائل کی ہجرت اور دوبارہ آباد ہونے اور شیخ ملی کی مشہور تقسیم کے ذکر اذکار کی حامل ہے۔ یہ دراصل اس مشہور تاریخ افاغنہ کی تلخیص ہے جو خان گجو کی تاریخ کے نام سے یاد کی جاتی ہے۔

پختونوں کی تاریخ، پشتوزبان اور پشتو ادبیات کی تاریخ کی طرح ابھی تک اندھیرے میں پڑی ہوئی ہے۔ اور بہت تحقیق طلب اور غورطلب ہے۔ پختونوں کے متعلق بہت سی تاریخیں لکھی گئ ہیں۔ ان میں کچھ تو خود پختونوں اور کچھ غیر پختونوں نے لکھی ہے۔ جو پختونوں نے لکھی ہیں ان میں بہت سی فارسی زبان میں ہیں اس لئے ان سے پختون مستفید نہیں ہوسکتے، لیکن ان تاریخوں میں بڑی کمی یہ ہے کہ لاعلمی کی وجہ سے ان کے بعض واقعات افسانوی شکل اختیار کرلیتے ہیں ۔ اور بعض اوقات حقیقی واقعات جان بوجھ کر کچھ اس طرح پیش کئے جاتے ہیں جسے ایک خاص غرض کے تابع کئے جاتے ہیں اور اصلی واقعات لوگوں کی نظروں سے اوجھل کردئے جاتے ہیں۔

تواریخ حافظ رحمت خانی آپ کے سامنے ہے۔ اس مشہور تاریخ کے پڑھنے کی بعد آپ خود اندازہ لگائیں گے کہ اس تاریخ میں کیا خوبیاں اور کیا خامیاں ہیں ۔ مگر اتنی بات ضرور ہے ، کہ یہ تاریخ پختونوں کے ایک عظیم اور بڑے قبیلے یعنی یوسف زئی اور ساتھ ساتھ بعض دوسرے قبیلوں کی تاریخ پر بھی محققانہ اور مستند روشنی ڈالتی ہے۔ اور اکثر تاریخی واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیق کرتی ہے۔ یہ ایک مختصر عرصے کی تاریخ ہے۔ مگر یہی عرصہ، نہ صرف یہ کہ ایک نازک مرحلہ ہے ، بلکہ یوسف زئیوں کی تاریخ کے بعض متنازع واقعات کو بھی لئے ہوئے ہیں۔ جنہیں تاریخدانوں نے اپنے اپنے مقاصد کی غرض سے اپنے اپنے رنگ بیان کیا ہے۔

پشتو اکیڈیمی کو یہ فخر حاصل ہے کہ نوب حافظ رحمت خان کی پختونوں کی تاریخ پہلی مرتبہ مطوعہ شکل میں تاریخ دوست اور شائقین علم کو پیش کرتی ہے۔ ہم یہاں پر اس مشہور کتاب کی پی ڈی ایف ورژن اپنے قارئین کے خدمت میں پیش کررہے ہیں۔ امید ہے قارئین کو ہماری یہ کاوش ضرور پسند آئیگی۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاونلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے لینک پر کلک کریں۔ شکریہ

ڈاونلوڈ کرنے کے لئے  نیچے  لنکس دئے جاتے ہیں لنک پر کلک کریں اور ڈاونلوڈ کریں

یہاں سے حاصل کریں- Click here to download

13 تبصرے “تواریخ حافظ رحمت خانی اردو

    1. حافظ رحمت خان روہیلکنڈ کا بادشاہ کے ساتھ ساتھ ایک روحانی پیشوا بھی تھے آور ایک بڑی صاحب قلم بھی تھےاور صاحب تلوار بھی تواریخ حافظ رحمت خانی ایک بہترین تاریخی کتاب ہے۔۔علی نواز مدے خیل میاں

  1. اسلام علیکم. جناب مجھے پختون قوم کے وہ تمام کتابوں کے نام چاہیے جس میں پختون قوم کے تاریخ بیان کیا گیا ہو اور ارود میں ترجمہ کیا گیا ہو . اردو ترجمہ ولا کتابوں کے نام چاہیے.

    اپ مجھے ای میل کر ے پلیز
    [email protected]
    [email protected]
    شکریا

اپنا تبصرہ بھیجیں