برگِ خزان ناول از ڈاکٹر عبدالرب بٹھی
برگِ خزاں ناول کی کہانی ایک چومکھی حالاتِ زدگان کا فسانہ ہے۔ یہ ان نادار اور سسکتے ہوئے لوگوں کی کہانی ہے جن کی دادرسی کسی نے نہ کی۔ جو اپنے ہی نامساعد حالات کا شکار ہوکر ایڑیاں رگڑتے رہے۔ اُن کے خاندان کا شیرازہ بکھر گیا۔
یہ ایک ایسے کاروانِ دشت کے بے منزل ہونے کی داستان ہے جس کا پُرسانِ حال کوئی نہ تھا۔
جابر اور اپنی ظالمانہ ہٹ پر قائم رہنے والوں کے بھیانک چہرے، جو معصوم، مجبور اور بے کس لوگوں کو صرف اور صرف اپنی غلامی کی زنجیر میں جکڑنا چاہتے تھے۔
ظلم کی ان زنجیروں کو توڑنے والے دو مسیحاؤں کی کہانی، جب انہوں نے ان کچلے ہوئے لوگوں کی دادرسی کرنا چاہی تو ان کے لئے عرصہ حیات تنگ کردیا گیا۔
مہم جوئی، سنسنی خیز اور پے درپے پل در پل بدلتی یہ داستانِ دراز یقیناً اپنا آپ منوانے کو کوشش کرے گی۔