اللہ کے سفیر از خان آصف 272

اللہ کے سفیر از خان آصف

کتاب “اللہ کے سفیر” تحریر خان آصف

اللہ کے سفیر، اُن برگزیدہ بندوں کے واقعات ہیں جن کی وجہ سے انسان اشرف المخلوقات کہلاتا ہے۔ فتنوں سے بھری دنیا میں اولیاء کرام، اللہ کی روشن نشانیاں ہیں۔ یہ اللہ کے دوست ہیں۔ صوفیائے کرام نے اپنی بے پناہ ریاضت سے اسلام کی عملی تشریح پیش کی۔ پابندی کرکے دکھائی۔ لوگوں کے دلوں میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت ڈالی اور یہ سب اولیاء کرام نے اپنے عمل سے کیا۔ یہ بوریا نشین اپنی فطرت میں عجز و انکساری کا پیکر تھے۔ یہ انہی اللہ کے جاں نثاروں کی تاریخ ہے جو انسانی نظروں سے روپوش ہونے کے باوجود صدیوں سے ہزار ہا انجمنوں اور لاکھوں دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ اس کتاب میں جن اللہ کے سفیروں کا تذکرہ شامل ہے، ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔ حضرت عبدالقادر جیلانیؒ، حضرت بابا فرید گنج شکرؒ، حضرت نظا م الدین اولیاءؒ، حضرت جنید بغدادیؒ، حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ اور حضرتِ رابعہ بصریؒ۔ اس کتاب کو خان آصف نے بڑی کاوش اور عرق ریزی سے مکمل کیا ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں