ایوانوں کے خوابیدہ چراغ ناول از نورالحسنین

ایوانوں کے خوابیدہ چراغ ناول از نورالحسنین

ایوانوں کے خوابیدہ چراغ ناول، تحریر نورالحسنین زیرِ نظر ناول “ایوانوں کے خوابیدہ چراغ” میں 1857 کی جنگِ آزادی کے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ اگرچہ یہ ناول جنگِ آزادی کے پس منظر میں لکھا گیا ہے لیکن یہ عام تاریخی ناولوں سے بہت مختلف ہے کیونکہ یہ صرف بادشاہوں، نوابوں اور رجواڑوں کو نوحہ گر نہیں ہے بلکہ اُس عہد کے سماجی حالات کا بھی نقشہ پیش کرتا ہے، اور اُن عام انسانوں کی بات کرتا ہے جو اُس عہد میں سانسیں لے رہے تھے۔ جن کے جذبے صادق تھے، جن کی حب الوطنی صرف دکھاوےکے لئے نہیں تھی، … مزید پرھئے

اسلامی تاریخی کہانیاں از نعیم احمد بلوچ

اسلامی تاریخی کہانیاں از نعیم احمد بلوچ

اسلامی تاریخی کہانیاں از نعیم احمد بلوچ اس کتاب میں تاریخِ اسلامی کی 6 ایسی سچی کہانیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو انتہائی دل چسپ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی سبق آموز بھی ہیں۔ اس سے قارئین کے اندر سچائی کی خاطر ثابت قدم رہنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی تاریخ کا آغاز محمدﷺ سے نہیں ہوتا، بلکہ اس کا آغاز حضرتِ آدم علیہ السلام ہی سے ہوجاتا ہے۔ یہ کتاب 14 سال کی عمر سے زیادہ کے قارئین کے لئے لکھی گئی ہے۔ اس کتاب کو نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے ایک ملک گیر مقابلے … مزید پرھئے

یروشلم ناول از مائل ملیح آبادی

یروشلم تاریخی ناول از مائل ملیح آبادی۔ اس ناول میں یروشلم کی تعمیر نو کی تاریخی واقعات بیان کی گئی ہے۔ بنی اسرائیل کی تباہی کے ساتھ ہی شاہِ بابل “بخت نصر” نے مقدس شہر یروشلم کو بھی تباہ و برباد کرکے قومِ یہود کو اپنی پوری سلطنت میں منتشر کردیا۔ جب کسدی خاندان کی سلطنت کو ختم کرکے اہلِ فارس نے اپنی حکومت قائم کی تو بنی اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر یروشلم کو تعمیر کرنے اور فلسطین میں آباد ہونے کی اجازت مل گئی۔ یہ ناول اُسی تعمیرِ نو کے واقعات سے تعلق رکھتی ہے۔ اسرائیل استعماری طاقتوں … مزید پرھئے

فرعونِ موسیٰ از اسلم راہی ایم اے

فرعونِ موسیٰ از اسلم راہی ایم اے

کتاب “فرعونِ موسیٰ” از اسلم راہی ایم اے “فرعونِ موسیٰ” میں مصنف نے مشہورِ زمانہ فرعون مصر “رعمسیس” کی کہانی بیان کی ہے۔ رعمسیس وہی فرعون ہے جس کی دورِ حکومت میں موسیٰ علیہ السلام نے آنکھ کھولی تھی، اس لئے اس کتاب میں فرعون رعمسیس کے علاوہ حضرتِ موسیٰ علیہ السلام حالات و واقعات بھی پڑھنے والوں کو ملے گا۔ یہاں‌سے حاصل کریں

پارسائی کا خُمار تاریخی ناول از الیاس سیتاپوری

پارسائی کا خُمار تاریخی ناول از الیاس سیتاپوری

پارسائی کا خُمار اور دوسرے افسانے از الیاس سیتاپوری: ماضی کا آئینہ، بااختیار اور بے اختیار انسانوں کے عبرت انگیز واقعات۔ پارسائی کا خُمار ہو یا نا رسائی کا غم، دونوں صورتوں میں بہت کم لوگ اپنی حدود کا پاس رکھتے ہیں اور نفس پرست انسان رفتہ رفتہ یہ ادراک بھی کھو دیتا ہے کہ وہ اپنی چادر سے کب اور کیوں باہر نکل رہا ہے۔ اُس کی بے چین فطرت دہری شخصیت کا لبادہ اوڑھ کر خود کو محفوظ سمجھ لیتا ہے، لیکن کب تک۔۔۔۔۔ ایک نہ ایک دن جب یہ راز فاش ہوجاتا ہے تو دلوں کو مسخر … مزید پرھئے

انار کلی بیگم از رابندر ناتھ ٹیگور

انار کلی بیگم تاریخی داستان از رابندر ناتھ ٹیگور

انار کلی بیگم تاریخی داستان از رابندر ناتھ ٹیگور انار کلی بیگم ایک مشہور تاریخی داستان ہے جو بنگالی میں رابندر ناتھ ٹیگور نے لکھی ہے اور احمد میاں نے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ اس میں شہزادہ سلیم اور نادرہ بیگم عرف انار کلی کی درد بھری محبت کی کہانی بہت دلگداز انداز میں بیان کی گئی ہے۔ کہانی میں اکبر بادشاہ کی تنگ نظری، انارکلی کی ہمت اور استقامت اور شہزادہ سلیم کی ضد بہت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ایک طرف، باپ کی شفقت ہے؛ دوسری طرف محبت کا خالص جذبہ ہے جس کی بنیاد … مزید پرھئے