اندھیری مسافتیں از اسلم راہی

اندھیری مسافتیں از اسلم راہی

اندھیری مسافتیں تاریخی ناول از اسلم راہی ایم اے

“اندھیری مسافتیں” ایسے مسافروں کی داستانِ حیات ہے جو روشنی کی تلاش میں ظلمتوں اور تاریکیوں میں سرگرداں رہے۔ جس وقت عرب کے صحراؤں میں اسلام بڑی تیزی سے ارتقاپذیر تھا۔ جب کسریٰ ایران کا قصرِ ایبض ایک خوفناک زلزلے کی گرفت میں آگیا اور اس کے فلک بوس محل کے چودہ کنگرے زمین بوس ہوگئے۔

جب دریائے ساوہ، جہاں آتش پرست اپنے نومولود بچوں کو غسل دیا کرتے تھے، خشک ہوگیا۔ آتش کدہ فارس جو صدیوں سے فروزاں تھا، ٹھنڈا ہوگیا۔ ایسے میں وہ مسافر عرب کے صحراؤں سے دور کشمکش کی زندگی بسر کررہے تھے۔ آخر جب کسریٰ ایران خسرو پرویز حضورﷺ کی پیش گوئی کے مطابق قتل ہوگیا، صنم خانوں میں خاک اُڑنے لگی، مجوسیت کا شیرازہ بکھر گیا، شجرِ نصرانیت کے پتے خزاں رسیدہ ہونے لگے۔
عرب کے صحرا سے توحید کا غلغلہ اُٹھا تو راہ گم کردہ وہ مسافر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور تیغ زنی کے جوہر دکھائے۔

اس ناول میں وہ تمام واقعات بھی آئیں گے جب کسریٰ ایران نے حضورﷺ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ عشقیہ داستانوں کا مرکزی کردار شیریں بھی دکھائی دے گی۔ کسریٰ ایران کی حسین و پُرجمال بیٹی “آذرمی دخت” محبت کرتی اور حکمرانی کرتی دکھائی دے گی۔ آذرمی دخت کو اندھا کرکے قتل کرنے والوں کے پیچھے موت بھاگتی دکھائی دے گی۔ ایرانی سالار “رستم” طلم و ستم کرتا دکھائی دے گا۔ ایسے دو گمنام مسافروں کی کہانی جن میں ایک رستم کو موت کے گھاٹ اُتارتا ہے اور دوسرا موت بن کر آذرمی دخت کے قاتلوں کے تعاقب میں لگ جاتا ہے۔ ایک منفرد اور جاندار کہانی جو آپ کی پسندیدگی کا باعث بنے گی۔

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں