سفرنامہ حجاز از قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری

سفرنامہ حجاز از قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری

کتاب سفرنامہ حجاز از قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری

سفرنامہ حجاز ایک مختصر سفرنامہ ہے جسے “رحمتہ اللعالمینﷺ” نامی مشہور معروف کتاب کے مصنف جناب قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری نے لکھا ہے۔ اس کتاب میں حرمین شریفین اور حج کے حالات و واقعات نہایت روح پرور انداز کے ساتھ لکھے گئے ہیں۔ اگرچہ حج کے سفرنامے بہت موجود ہونگے لیکن امید ہے کہ رسالہ ہذا سے قارئین کی معلومات میں بیش بہا اضافہ ہوگا۔
اس میں حرمِ کعبہ کے تاریخی حالات، احکامِ قرآنی، فرمانِ نبوی ؐ، صحف سماویہ کی پیشنگوئیاں، مکہ مکرمہ کا جغرافیہ اور محلِ وقوع بیان کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حج کے اسرار و مقاصد، حج کے صحیح احکام و مناسک، مدینہ منورہ اور مسجد نبوی اور اطراف حرمِ پاک کے نہایت مستند واقعات، عرب کی تمدنی، جیوگرافی، ملکی حالت، سفرِ مدینہ طیبہ کے واقعات کمال صحت اور وضاحت سے لکھے گئے ہیں۔
حج سے متعلق اس کتاب میں شامل مضامین ایسے ضروری ہیں ، جن سے وہ بھی بے خبر ہیں جو پہلے ہی حج کر چکے ہیں۔ لازم ہے کہ ہر ایک مسلمان کے گھر میں یہ کتاب پائی جائے۔ اور ہر ایک اسلامیہ سکول اور مکتب میں اسے داخلِ تعلیم کیا جائے۔ محدثین و فقہاء، متکلمین و مورخین اس کتاب سے برابر مستفید ہوسکتے ہیں۔ الغرض یہ جواہر بے بہا ہے جسے ہر مسلمان کو ایک بار ضرور پڑھنا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں