ملتِ اسلامیہ کی مختصر تاریخ از ثروت صولت

ملتِ اسلامیہ کی مختصر تاریخ از ثروت صولت

کتاب ” ملتِ اسلامیہ کی مختصر تاریخ ” مکمل پانچ جلدیں ۔ تحریر ثروت صولت

ملتِ اسلامیہ کی تاریخ پر اردو زبان میں کئی کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ کچھ کتابیں نہایت ضخیم اور ادبی انداز میں لکھی گئی ہیں، جن تک ایک عام آدمی کی دسترس مشکل ہے۔ کچھ صرف مسلمانوں کی “قومی تاریخ” کی حیثیت سے لکھی گئی ہیں اور کچھ صرف سطحی انداز میں۔ ایک عرصے سے اس موضوع پر ایک ایسی کتاب کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جو ایک طرف تو مختصر اور جامع ہو اور دوسری طرف مستند اور صحیح نقطہ نظر کی حامل ہو جس سے ایک عام آدمی بھی استفادہ کرسکے اور ایسے تعلیم یافتہ حضرات بھی جو ضخیم کتابوں کے پڑھنے کی نہ فرصت پاتے ہیں اور نہ خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔
مصنف ثروت صولت نے اس اہم ضرورت کو نہایت خوبی سے پورا کیا ہے۔ آپ نے تما اہم اور مستند واقعات کو نہایت عام فہم اور جدید تاریخی اسلوب میں بیان کیا ہے، اور ملتِ اسلامیہ کی پوری تاریخ کو اسلامی نقطہ نظر سے پرکھ کر پیش کیا ہے۔ اس میں اُمتِ مسلمہ کی نہ صرف سیاسی، بلکہ تہذیبی، علمی اور ادبی تاریخ سمودیا ہے۔
پہلے چار جلدوں میں ضروری پس منظر کے بعد اسلامی دنیا کے تقریباً 29 چھوٹے بڑے ملکوں کا حال الگ الگ بیان کیا گیا ہے۔ پانچویں جلد ب میں اقی ملکوں کا حال جہاں پر مسلمان اقلیت کے طور پر رہ رہے ہیں ،کی تاریخ بیان کیا گیا ہے۔ آخر میں چند ضمیموں کے تحت اسلامی دنیا سے متعلق مفید معلومات اور اعداد و شمار بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ اس طرح پانچ حصوں پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کی یہ مختصر تاریخ چودہ سو سال کی اسلامی تاریخی کا ایک جامع اور دلکش مرقع بن گئی ہے۔ کتاب میں بیش قیمت معلومات پر مبنی نقشے بھی شامل کئے گئے ہیں، جن سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ثروت صولت پاکستان کے ایک مشہور اہلِ قلم ہیں۔ تاریخِ اسلام اور اسلامی دنیا کے حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ سلاست و روانی اور مستند واقعات کو دل چسپ انداز میں پیش کرنا ان کی اہم خصوصیت ہے۔ ثروت صولت کی کتابوں میں اب تک حسبِ ذیل کتابیں خصوصیت کے ساتھ قابلِ ذکر ہیں:
1. ملتِ اسلامیہ کی مختصر تاریخ پانچ جلدیں
2. تاریخِ پاکستان کے بڑے لوگ ( جو محمدبن قاسم سے مولانا مودودی تک پاکستان کے 39 مشاہیر کے حالات پر مشتمل ہے۔
3. مولانا مودودی کی تقاریر
4. بدیع الزماں سعید نورسی
5. مشرقی پاکستان
6. The Light of The Prophet
تاریخِ اسلام پر عربی، اردو اور انگریزی میں متعدد کتابیں لکھی جاچکی ہیں، لیکن اس کے باوجود پڑھنے والے اس جامع مختصر اور عام فہم تاریخ میں ایک نئی بات پائیں گے اور یہ محسوس کریں گے کہ ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ ہمارے تاریخی ادب میں ایک نیا اور مفید اضافہ ہے۔
کتاب میں پڑھنے والے کو براہ راست مخاطب کیا گیا ہے اور یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اسلامی تاریخ ہماری اپنی تاریخ ہے اور گزشتہ چودہ سو سال میں جو بھی اچھے اور بُرے کام انجام دئے گئے ہیں، وہ ہمارے ہی آبا و اجداد کے ہیں۔ اچھے کارنامے ہما رے لیے باعثِ فخر ہیں تو بُرے کاموں کی شرمندگی بھی ہمارے ہی حصے میں آئے گی۔ ہمیں اچھے کاموں کو مشعلِ راہ بنانا ہے اور بُرے کاموں اور غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہے، تاکہ آئندہ ان غلطیوں کا اعادہ نہ ہو سکے۔
ڈاؤنلوڈ جلد اول
ڈاؤنلوڈ جلد دوم
ڈاؤنلوڈ جلد سوم
ڈاؤنلوڈ جلد چہارم
ڈاؤنلوڈ جلد پنجم

اپنا تبصرہ بھیجیں