میٹھے بول میں جادو ہے از ڈیل کارنیگی

میٹھے بول میں جادو ہے از ڈیل کارنیگی

میٹھے بول میں جادو ہے ڈیل کارنیگی کی کتاب ہے جس کا اردو ترجمہ کمال احمد رضوی نے کیا ہے۔

یہ کتاب اچھے اخلاق اور تہذیب کا درس دیتی ہے۔ اس میں ڈیل کارنیگی نے اُن اُصولوں اور تریقوں پر روشنی ڈالی ہے جس کے مدد سے ہم اچھے اخلاق مرتب کرسکتے ہیں۔ زندگی گزارنے کا طریقہ اوراصول اگر ہمیں معلوم ہوجائے تو ہم ایک کامیاب اور باوقار زندگی کزارسکتے ہیں. دنیا ہمارے قدمو ں میں ہوگی، لوگ ہماری عزت کریں گے اور ہمارے پاس وقت گزارنے کی خوہش مند ہونگے۔
اس کتاب میں ایسی اُصولوں پر بحث کی گئی ہے جس پر عمل کرکے ہم اخلاقیات کے بلند سطح پر پہچ سکتے ہیں اور ہم لوگوں کے دلوں پر راج کر سکتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک ایسا عملی کتاب ہے جو کامیاب زندگی گزارنے کے قواعد و ضوابط سکھاتی ہے۔ یہ قواعد و ضوابط نظریاتی یا تصوراتی باتیں نہیں ہیں۔ بلکہ حیرت انگیز اثرات کے حامل ہیں اور جادو کی طرح اپنا اثر دکھاتے ہیں۔
کاروباری مسائل ہو، یا خانگی امور سے متعلق مسائل، ہر مسلے کا حل اس قواعد کے ذریعے آسانی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ کتاب انسان کے اندر موجود غیر مستعمل خفیہ صلاحیتوں اُبھارنے اور ان کی نشو و نما کرنے میں مددفراہم کرتی ہے جن کو استعمال کرنا آپ نہیں جانتے۔ یہ آپ کو ان پوشیدہ صلاحیتوں اور طاقتوں کو استعمال میں لانے کا ہنر سکھاتی ہے اور آپ کے اندر عمل کی قوت کو بیدار کرتی ہے جس سے آپ میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

یہ کتاب بارہ طرح سے آپ کی مدد کرے گی:-

1. آپ کی زنگ آلود ذہن کو جلا ملے گی، آپ میں نئے خیالات، نئے نظریات اور نئے ارادے موجزن ہوجائیں گے.
2. لوگ آسانی اور جلدی سے آپ کے دوست بننے لگیں‌گے.
3. آپ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوجائے گا.
4. آپ لوگوں کو اپنا ہم خیال بنانے میں‌آسانی محسوس کریں گے.
5. آپ میں لوگوں سے کام لینے کی اہلیت پیدا ہوگی. آپ کے اثرو رسوخ اور آپ کی ساکھ میں‌اضافہ ہوجائے گا.
6. آپ اپنے پرانے اور نئے خریداروں کے لئے باعث کشش بن جائیں گے.
7. آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوجائے گا.
8. آپ پہلے کے مقابلے میں‌بہتر دکاندار اور منتظم بن جائیں‌گے.
9. شکایات سے نبٹنے، حجت بازی سے بچنے اور لوگوں کے ساتھ خوشگوار اور ہموار تعلقات قائم رکھنے میں‌آپ کو کوئی دقت پیش نہیں آئی گی.
10. آپ کو بہتر مقرر بننے میں‌مدد ملے گی اور آپ کی گفتگو میں زیادہ سے زیادہ لوگ دلچسپی لے سکیں‌گے.
11. روز مرہ کی زندگی میں نفسیات کے اُصولوں کا استعمال کرنا آسان ہوجائے گا.
12. آپ اپنے ساتھیوں میں‌نئے ولولے اور نئی اُمنگیں پیدا کرنے کا باعث بنیں گے.

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں