کولیسٹرال اور امراض دل از ڈاکٹرمقبول حسین جعفری 52

کولیسٹرال اور امراض دل از ڈاکٹرمقبول حسین جعفری

کولیسٹرال از ڈاکٹرمقبول حسین جعفری

زیر نظر کتاب میں “کولیسڑال” کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں، جیسے کہ ” کولیسٹرال کیا ہے؟ کیوں ہے؟ اہمیت کیا ہے؟ بچاؤ اور علاج کیا ہے؟
حالیہ کچھ سالوں میں لفظ ” کولیسٹرال کا بہت چرچا ہے۔ آپ نے یہ لفظ متعدد بار سنا ہوگا۔ ریڈیو، ٹیلیویژن، اخبارات اور جریدوں کےاشتہارات میں کولیسٹرال اور کولیسٹرال فری ، اور اسی طرح کے دوسرے الفاظ کی تکرار ہوتی رہتی ہے۔ جہاں بھی چکنائی کا ذکر آتا ہے تو کولیسٹرال کی بحث شروع ہو جاتی ہے۔ میڈیا میں صحت عامہ کے پروگراموں میں بھی کولیسٹرال کے بارے میں معلومات بہم پہنچائی جاتی ہیں اور یہ ہدایات دی جاتی ہے کہ کونسی ایسی غذائیں ہیں جن میں کولیسٹرال زیادہ ہے اور اس سے پر ہیز کرنی چاہئے وغیرہ وغیرہ۔

کولیسٹرال کی مناسب مقدار جسم میں خلیوں کے معمول کے کام کیلئے بہت مفید ہے۔ تاہم، اگر یہ مقدار نارمل سے بڑھ جائے تو آہستہ آہستہ یہ خون کی شریانوں کو موٹا کر دیتی ہے۔ اس سے خون کی گردش کم ہو جاتی ہے اور ہمارے اعضاء مثلاً دل ، دماغ اور اہم شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس سے فالج ، دل کا درد، دل کا دورہ ، ہارٹ فیلیئر جیسے امراض جنم لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹانگوں کی شریانوں میں خون کی کمی سے ٹانگوں کی درد اور ٹانگیں ناکارہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ہمیں چاہئے کہ خون میں کولیسٹرال کی مقدار کا پتہ چلا ئیں اور اگر یہ مقدار زیادہ ہو تو معالج کی ہدایت کے مطابق غذا میں احتیاط ، ورزش اور ادویات کے ذریعے کولیسٹرال کو نارمل حد میں لا کر اپنے اعضا کو محفوظ رکھیں ۔

دل کے امراض ایک وبائی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ اسکی بنیادی وجہ ہماری زندگی کے اسٹائل میں تبدیلیاں ہیں۔ موٹاپا بڑھ رہا ہے۔ تفکرات عروج پر ہیں۔ سگریٹ یا تمباکو نوشی میں گوناگوں اضافہ ہورہا ہے۔ ورزش کا فقدان ہے اور سہل پسندی معمول بنتا جارہا ہے۔ بجائے Active ہونے کے، زندگی کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے۔ ذیا بیطس یا شکر کا مرض بھی عام ہو رہا ہے اور ہائی بلڈ پر یشر بھی زیادہ ہو رہا ہے۔
اس ضمن میں کولیسٹرال کی زیادتی دل کے امراض کے انتہائی اہم عوامل میں شامل ہے۔
یہ کتابچہ ایک کوشش ہے کہ کولیسٹرال کے بارے میں سوال و جواب کی شکل میں عام فہم زبان میں معلومات فراہم کی جائیں تا کہ قارئین کو کولیسٹرال کی اہمیت جاننے میں مدد مل سکے۔ اور وہ افراد جو کولیسٹرال کی زیادتی سے بچنا چاہتے ہیں یا وہ حضرات جو کولیسٹرال کی زیادتی میں مبتلا ہیں انکو کیا اقدامات کرنے چاہئیں تا کہ وہ اسکے موذی اثرات سے بچاؤ کر سکیں ۔
یہ معلوماتی کتابچہ “Rolip” بنانے والے ادارے “ہلٹن فارما” کے تعاون سے معادِ عامہ میں شائع کیا گیا ہے۔

The text is about the importance of maintaining a healthy cholesterol level. It discusses the dangers of high cholesterol, including heart disease, stroke, and peripheral artery disease. The text also provides tips for lowering cholesterol levels, such as eating a healthy diet, exercising regularly, and taking medication if necessary.

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں