ہمارے نبی ﷺ منظوم سیرت پاک از حافظ امجد حسین کرناٹکی
ہمارے نبی ﷺ آخری نبی ہیں۔ اُن کی سیرت پر ہزاروں کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کو ساری دنیا کے لیے اسوہ بنایا ہے۔ اور نبی ﷺ کی اقتداء اسی وقت کی جاسکتی ہے جب کہ اُن کی سیرت ہمیں یاد ہو۔ مطالعہ کا ذوق امت میں بہت کم ہے ۔ اسی لئے آج امت کے لاکھوں بلکہ کروڑوں افرادحضور ﷺ کی سیرت بلکہ ان کے نام اور صحابہ کے نام اور اسلام کی بنیادی تعلیمات سے بھی ناواقف ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہرانسان میں اچھی اور دلکش آواز سننے کا شوق پیدا کیا ہے۔ اور یہ اشعار سے ہی ممکن ہے۔ کوئی انسان نثر کو ترنم کے ساتھ نہیں پڑھ سکتا۔ لیکن ایک نظم کو گیارہ سر و ترنم کے ساتھ پڑھا جاسکتا ہے۔ اسی لئے بچے اور بڑے ، مرد و عورت نظموں کو خوب شوق سے پڑھتے اور سنتے ہیں۔ اردو میں منظوم سیرت پر اس سے پہلے کام ہوا ہے۔ اور امت نے اسے قبول کیا ہے۔
جناب حافظ امجد حسین حافظ کرناٹکی ضلع شموگہ کے ابھرتے ہوئے شاعر ہیں۔ اب تک ان کی مختلف موضوعات پر بارہ کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں ۔جناب امجد حسین حافظ کرناٹکی اپنے پاکیزہ ذوقِ شعرو سخن کے ذریعہ اُردو زبان کی قابل قدر خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اور ہر صنف میں دادِ تحسین حاصل کررہے ہیں۔ اب پیارے نبی ﷺ پر منظوم سیرت پیشِ خدمت ہے۔
مصوف محترم نے سیرتِ پاک پر ایک مفصل نظم، مسدسِ حالی کے انداز پر قلمبند کی ہے جو روانی اور سلاست میں اپنی نظیر آپ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے مضامین عالیہ پر کمند ڈالنے کا ذوقِ سلیم اور پھر ان کو سلیس الفاظ اور بلیغ انداز میں بیان کرنے کا سلیقہ عطا کیا ہے۔ دُعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس مخلصانہ خدمت کو اپنی رضا کے لئے قبول فرمائے۔ اُردو داں طبقہ کو اس سے استفادہ کی توفیق دے اور اس کو قبول عام کی دولت سے نوازے۔ آمین۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں. شکریہ