گھریلُو علاج کا خزانہ از ڈاکٹر آر۔ایس اگروال

گھریلُو علاج کا خزانہ از ڈاکٹر آر۔ایس اگروال

گھریلُو علاج کا خزانہ از ڈاکٹر آر۔ایس اگروال
گھریلو علاج کا خزانہ ، مصنفین ڈاکٹر آر۔ایس اگروال، ڈاکٹر نریندر کمار اگروال اور ڈاکٹر سُنندا سیٹھی۔ پھول پتیوں، پھل، سبزیوں، جڑی بوٹیوں، دال مصالحوں اور کچن میں دستیاب اشیاء کے ذریعے آسان گھریلُو علاج۔ گھریلو علاج اور دوائیں ہر گھر کے لئے۔ چھوٹی بڑی 91 بیماریوں کے علاج کے لئے 3500 سے زائد نسخہ جات۔ آیُورویدک نسخے، یُونانی تیار شدہ دوائیں، ہومیوپیتھک نیز بائیوکیمک دوائیں، قدرتی علاج، غذا اور پرہیز۔
گھریلُو علاج کا خزانہ عام اور مہلک بیماریوں کے لئے ایک عملی گائیڈ۔ ماہر مصنیفین کے ذریعے گھر بیٹھے آسانی سے بیماریوں پر قابو پانے اور مریض کو تندرست بنانے کے مقصد سے یہ معالجاتی گائیڈ تیار کی گئی ہے۔ اسی لئے اس میں آیورویدک، تیارشدہ یونانی دوائیں اور قدرتی علاج کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ جبکہ اسی بابت گھر میں اور آس پاس آسانی سے دستیاب ہونے والی جڑی بوٹیوں، پھلوں، سبزیوں، چُورن، چٹنی، اناج اور مصالحوں کو بھی خاص صورت میں بیان کیا گیا ہے۔ ان تمام چیزوں کے آزمودہ، اکسیر، خوبی آمیز اور مفید ہزارہا نسخے ہر طرح کی بیماریوں پر فتح حاصل کرنے کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔ دوسرے متبادل علاج کی صورت میں ہومیوپیتھک اور بائیو کیمک علاج کی موجودگی کتاب کو اور مفید بنادیتی ہے۔
اس کتاب کی اہم خصوصیت یہ کہ ہر بیماری کے آخر میں غذا اور پرہیز کی معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ذہنی بیماریوں پر ایک خصوصی باب دیا گیا ہے۔ جس میں ذہینی خوف، تناؤ، افسردگی اور بے خوابی جیسی نفسیاتی بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کی تدابیر دی گئی ہیں۔
گھریلو علاج کا خزانہ دراصل ایک جامع، محیط اور علمی خزانے ” انسائیکلوپیڈیا” جیسا ہے جو ہمیشہ ہمیشہ لاکھوں قارئین کیلئے مفید بنارہے گا۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجوڈ لنک پر کلک کریں۔

یہاں سے حاصل کریں

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے