پیپلن کا فرار اور واپسی ناول از مقبول جہانگیر

پیپلن کا فرار اور واپسی ناول از مقبول جہانگیر

پیپلن کا فرار اور واپسی ناول از مقبول جہانگیر

“پیپلون کا فرار اور واپسی” ایک دلکش ناول ہے جو ہنری چیری عرف پپلن کی غیر معمولی زندگی پر روشنی ڈالتا ہے. یہ شاہکار کہانی ، جو جنوبی امریکہ کے فرانسیسی گیانا جزائر میں ترتیب دی گئی ہے ، قارئین کو فرار ، مہم جوئی ، اور تمام رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے پرعزم شخص کے اٹوٹ عزم کے پرجوش سفر پر لے جاتی ہے ۔

انسانی زندگی جدوجہد اور سعی و کاوش سے عبارت ہے۔ اگر یہ نہ ہوں تو زندگی موت کی سرحدوں کو چھونے لگتی ہے۔ ہزاروں سال سے انسان کرہ ارض پر آباد ہے جو مشکلات و مصائب میں رہ کر زندگی بسر کرتا آیا ہے۔ اُس نے سمندروں کا سینہ چیرا ہے، پہاڑوں اور ویرانوں کو کھنگالا ہے اور کٹھن سے کٹھن مہمات سر کی ہیں جو آنے والوں کو روشنی اور امید کا پیغام دیتی ہیں، مگر معروف معنوں میں بُرے انسان بھی اگرچہ اپنی ذات ہی کے لئے سہی، مشکل حالات کا دیوانہ وار مقابلہ کرتے رہے اور عزم و ہمت کے ایسے کارنامے انجام دے گئے جو اپنے اندر ایک پسندیدگی اور تحیر رکھتے ہیں اور لوگ انہیں پڑھ کر حیرت و استعجاب میں ڈوبتے چلے جاتے ہیں۔
“پیپلن کا فرار” ایک ایسے ہی شخص کی حیرت انگیز داستان ہے۔ ہنری چریری عرف پیپلن آج سے نصف صدی پہلے کا ایک نامی گرامی بدمعاش تھا۔ اسے ایک ناکردہ جرم میں طویل سزا سنا کر دوسرے مجرموں کے ساتھ جنوبی امریکہ ، فرانسیسی گی آنا کے جزائر میں بھیج دیا گیا۔ وہ باربار فرار ہوا اور پھر پکڑا گیا۔ اسے کوڑھیوں کے جزیرے میں بھی قید کیا گیا، مگر وہ وہاں سے بھی بھاگ نکلا اور بالآخر ولندیزیوں کے زیرِ تسلط جزائر “کوراکاؤ” میں جا نکلا۔ وہاں بھی اُسے قید و بند کا سامنا کرنا پڑا۔ آخر میں اُس نے وینزویلا میں پناہ لی اور دارلحکومت “کاراکاس” میں نئی زندگی کا آغاز کیا۔
وہاں ایک روز کتابوں کی دکان میں اس کی نگاہ “البرٹائن سارازین” کی حیران کن آپ بیتی پر پڑی۔ جس کی سرورق پر لکھا تھا کہ اس کتاب کی 123 ہزار جلدیں فروخت ہوچکی ہیں۔ پیپلن نے سوچا اگر یہ عورت ٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ ایک پناہ گاہ سے دوسری پناہ گاہ میں چھپتی پھری اور اس کی داستان لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوچکی ہے تو میں نے تو اس سے زیادہ صعوبتیں اُٹھائی ہیں۔ اُس نے سکول کے بچوں کی دو کاپیاں خریدیں اور اپنی آپ بیتی لکھنے لگا۔ پھر اُس نے گیارہ کا پیاں اور خریدیں اور چند مہینوں میں وہ بھی بھر گئیں۔ اُس نے یہ داستان فرانسیسی زبان میں لکھی اور پھر دنیا بھر میں اس کے تراجم منظر عام پر آئے۔ اس کتاب پر مبنی فلم بھی بنی جس پر اہلِ مغرب نے داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے۔
اس مہماتی کتاب کی لاکھوں جلدیں ہاتھوں ہاتھ لی گئیں۔ اس میں دلچسپی کا مرکز وہ نئی دنیا ہے جو اس کتاب میں منکشف ہوتی ہے۔ یہ دنیا پُرشور سمندروں، خوفناک جنگلوں، وحشی انسانوں اور خونخوار درندوں کے درمیان خطرناک مہمات پار پُراسرار واقعات سے ترتیب پاتی ہے۔ پیپلن کا بیان سحرانگیز ہے جو قاری کے احساسات کو فوراً اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ یہ نئی دنیا ایک زیرِ زمیں دنیا ہے۔ مصنف نے اسے اندر رہ کر سیکھا اور غیر معمولی فطری وفاداری اور استقلال وہ لازوال قدریں ہیں جو اس ہمت افزا ڈرامے کی اساس ٹھہرتی ہیں اور پڑھنے والوں کو دعوتِ عمل دیتی ہیں۔
فرار اور مہم جوئی کی یہ غیر معمولی داستان اردو ڈائجسٹ میں مئی 1975ء میں چھپنی شروع ہوئی تھی۔ اسے قارئین میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی جو اردو میں پہلے مہم جوئی کی کسی کہانی کو نصیب نہیں ہوئی تھی۔ قدم قدم پر حیرتوں کا سماں باندھنے اور ہر موڑ پر سانس روک دینے والی یہ کہانی اکتوبر میں مکمل ہوئی تو قارئین نے بجا طور پر محسوس کیا کہ ابھی اسے جاری رہنا چاہیے تھا۔ یقیناً یہ کتاب اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے