اردو ناول “پہاڑی کا قیدی” تحریر نمرہ احمد
اس ناول کی کہانی ایک بیوہ عورت اور اس کے معذور بیٹے عادل کے گرد گھومتی ہے۔ یہ یقیناًایک ایسا ناول ہے جو نمرہ احمد کے دیگر کاموں میں سب سے ممتاز حیثیت کا حامل ہے۔ یہ قارئین کو ہمارے معاشرے کی ناانصافیوں اور غیر قانونی حرکتوں سے آگاہ کرتا ہے۔ عادل ایک مفلوج اور قدرے غیر معمولی بچہ ہے جو دمہ کا بھی شکار ہے۔ اس کی ماں ، جو ایک سکول میں پڑھاتی ہے اور اپنے بچے کی کفالت کےلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والے حالات سے گزرتی ہے۔
نمرہ نے کہانی میں دکھایا ہے کہ ایک ماں اپنے خصوصی بچے کے لیے کیا کچھ کر سکتی ہے۔ اور ہمارے ملک کی سماجی و معاشی صورتحال کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ کیسے اُنہی لوگوں کو موردِ الزام ٹھہرایا جاتا ہے جو اپنے کام کے ساتھ انصاف کرتے ہیں اور پوری ایمانداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ ہمیں معاشرے کے اُس بے حس اور بااثرطبقے کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے جنہیں اپنے ارد گرد ہونے والے ناانصافیوں اور دل دہلا دینے والے واقعات کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہوتی ۔
نمرہ احمد حالیہ برسوں میں ایک بہترین ناول نگار کے طور پر ابھری ہیں ۔ انہوں نے کئے شاندار افسانے اور بہترین ناول تحلیق کئے ہیں۔ اس کے ناول اور مختصر کہانیوں مختلف ماہناموں کی طرف سے شائع کی جاتی رہی ہیں۔ ذیل میں نمرہ کی چند مشہور ناولوں کی لسٹ موجود ہے جو پاکستان ورچوئل لائبری پر آپ کے مطالعہ کی عرض سے ابھی تک شائع کی جا چکی ہیں۔