پنڈارے تاریخی ناول از قمر اجنالوی
پنڈارے ایک تاریخی ناول ہے جو قمر اجنالوی نے تحریر کیا ہے. اس ناول میں پنڈاروں کی قتل و غارگری اور ڈکیتیوںکی داستان بیان کی گئی ہے. پنڈارے سفاک اور جرائم پیشہ افراد کا ایک گروہ تھا جو وسطی ہندوستان کے علاقوں میں اپنی کاروائیاں کرتے تھے. یہ گروہ افغان اور دکنی فوجیوں پر مشتمل تھا۔ یہ لوگ مختلف قوموں اور فرقوں سے تعلق رکھتے تھے اور قومی یا مذہبی اتحاد سے یکسر بیگانہ تھے ۔ یہ گروہ لوٹ مار کے دوران انسانیت پر مظالم ڈھانے سے ذرہ بھی نہیں کتراتے تھے۔
اٹھارویں صدی عیسوی کے سیاسی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پنڈاروں نے قتل و غارت کو اپنا پیشہ بنا لیا، اور اپنی سرگرمیوں کے لئے وسطی ہندوستان کو اپنا مستقر بنایا۔ مرہٹہ سردار سندھیا اور ہولکر سمیت دیگر سرداروں نے فوجی خدمات کے عوض اس کی سرپرستی شروع کی، جسکی وجہ سے یہ گروۃ مزید تاقتور ہوتا چلا گیا۔ کریم خان اور ہیراخان پنڈاروں کے طاقتور سردار تھے۔ انہوں نے سب سے پہلے مرزا پور اور شاہ آباد کے انگریز اضلاع کو لوٹ لیا، اُسکے بعد نظام دکن کے علاقے اور آخر میں شمالی حکومت کے علاقوں میں قتل اور لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔ پنڈاروں کی قتل و غارت اور لوٹ مار سے تنگ آکر انگریز سرکار نے راجپوت اور مرہٹہ سرداروں کے ساتھ مل کر ان کے خاتمے کے لیے سمجھوتہ کیا اور یوں 1817 میں ایک بھرپور مہم شروع کی جو کئے مہینوں تک جاری رہی، اور جنوری 1818ء میں انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا۔ کریم خان کو ہتھیار ڈالنے کے بعد غوث پور کی جاگیرداری دی گئی۔ زندہ بچ جانے والے پنڈاروں نے کھیتی باڑی شروع کی اور پرامن زندگی بسرکرنا کرنے لگے۔