کتاب: پریکٹس آف میڈیسن (Practice of Medicine)
تصنیف: ڈاکٹر دولت سنگھ ایم-ڈی
پریکٹس آف میڈیسن ہومیو پیتھک کے حلقے میں ایک لمبے عرصے سے معروف و مقبول رہی ہے ۔ اس کتاب کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ اس کے مقبول ہونے میں کوئی راز تو ضرور مضمر ہوگا ۔ یہ کتاب امراض اور ان کے علاج پر مبنی خاصی طویل کتاب ہے ۔ اس میں تقریبا انسانی تمام امراض کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ کتاب دو فصل اور بیس ابواب پر مشتمل ہے ۔سب سے پہلے ہومیوپیتھک ادویات کے طریقہ استعمال پر بات کی گئی ہے پھر اس کی دوا کیسے بنائی جاتی ہے ۔ کتاب میں ہر قسم کے بخار سے لیکر مردوں اور عورتوں کے خاص امراض کے بارے میں الگ الگ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ پھر ایام حمل کے امراض ، زچہ کے امراض ، سر و دماغ کے امراض پر بات کی گئی ہے ۔ کان ،ناک تنفس ، قلب وغیرہ کے امراض پر بات کی گئی ہے۔
پریکٹس آف میڈیسن پاکستان ورچوئل لائبریری کے صارفین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جاتی ہے. کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے.