لیبارٹری ٹیسٹ از ڈاکٹر محمد مستنصر

لیبارٹری ٹیسٹ از ڈاکٹر محمد مستنصر

لیبارٹری ٹیسٹ گائیڈ اردو، ڈاکٹر محمد مستنصر

اس کتاب میں مختلف جسمانی بیماریوں سے متعلق میڈیکل لیب ٹیسٹوں کی تمام تفصیلات اردو زبان میں سمجھائی گئی ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹوں کے متعلق جاننے کے لیے اردو زبان میں پہلی جامع اور نایاب کتاب جو میڈیکل کے طلباء کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے لئے بھی انتہائی کارآمد ہے۔
آج کے دور میں بیماری کی تشخیص بہت ساری جدید مشینری کے ذریعے اور لیبارٹری ٹیسٹوں کے ساتھ کی جاتی ہے۔ لیکن آج بھی مریض کی ہسٹری ، بیماری کی علامات اور نشانیاں بیماری کی تشخیص کے لئے سنہری اُصول ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر جدید ٹیسٹ بیماری کی صحیح جگہ، نوعیت اور پھیلاؤ کے بارے میں معلومات مہیا کرتے ہیں۔ نیز علاج شروع کرنے کے بعد بیماری کا کنٹرول یا ختم ہونے کے بارے میں صحیح معلومات دیتے ہیں۔
انسانی جسم لاتعداد کیمیائی اجزاء پر مشتمل ہے۔ ان کیمیائی اجزائ کی خاص مقدار انسان کو صحت مند حالت میں رکھتی ہے۔ ان اجزاء کی کمی یا زیادتی انسانی صحت کے لئے مضر ہوتی ہے۔ بعض اوقات کئی اور کیمیائی اجزاء جسم میں آجاتے ہیں جو کہ ایک نارمل انسان میں موجود نہیں ہوتے۔ کیمیائی اجزاء کی بے ترتیبی بیماری کو جنم دیتی ہے۔ لیبارٹری میں اسی بے ترتیبی کو مختلف ٹیسٹوں کے ذریعے جانچا اور ناپا جاتا ہے۔ پھر مریض کی کیفیت کے مطابق ان ٹیسٹوں سے نتیجے اخذ کئے جاتے ہیں اور مریض کی بیماری کی تشخیص ہوجاتی ہے۔ تشخیص مکمل ہونے پر علاج کا آغاز ہوتا ہے۔ ٹیسٹوں سے بیماری کے علاج اور کنٹرول کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔
آج کی جدید میڈیسن کا انحصار ٹیسٹون پر ہے۔ ایک اچھے معالج کے لئے ضروری ہے کہ وہ ٹیسٹ کرواسکے اور ان کی اہمیت کو سمجھ سکے۔ اسی ضروری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کتاب میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لئے کروائے جانے والے ٹیسٹ دیئے گئے ہیں اور ان ٹیسٹوں کی رپورٹ کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کوشش کی گئی ہے کہ انسان کی تمام طبعی حالتیں ، نوزائیدہ بچہ، بچپن، نوجوان، بڑھاپا، مرد و عورت اور حمل میں مختلف کیمیائی تبدیلیوں کے مارے معلومات دی جائیں۔
کتاب کا مصنف ڈاکٹر محمد مستنصر 1959ء میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم نزدیکی درسگاہ سے حاصل کی۔ پانچویں جماعت میں وظیفہ حاصل کیا۔ میٹرک گورنمنٹ کریسنٹ ہائی سکول فیصل آباد سے 1975ء میں امتیازی نمبروں سے کیا۔ ایف ایس سی گورنمنٹ کالج سے سکالر شپ کے ساتھ کیا۔ ایم بی بی ایس پنجاب میڈیکل کالج سے 1985ء میں مکمل کیا۔ ہاؤس جاب سول ہسپتال میں پروفیسر ظفر چوہدری کے ساتھ کیا ۔ پھر پنجاب میڈیکل کالج میں بطورِ ڈیمانسٹریٹر تقرری ہوئی۔ وہاں سے الائیڈ ہسپتال میں چلڈرن وارڈ میں بطورِ ریذیڈنٹ کام کیا۔ 1996ء میں بچوں کی خوراک پر امریکہ سے خصوصی ٹریننگ لی اور 1994ء میں عالمی ادارہ صحت کی فیلوشپ کمیونٹی پیڈیاٹرکس حاصل کی ، اور اسی سال ہی پاکستان اکیڈیمی آف میڈیکل سائنس کا میرٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ 1997ء میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا ریسرچ ان میڈیکل سائنسز کا ایوارڈ ملا۔ 2000ء میں ایم ایس سی نیوٹریشن حاصل کیا۔ 2001ء میں گینز ورلڈ ریکارڈیافتہ ہوئے۔ 2004ء میں دوبارہ گینز ورلڈ کے نامزد ہوئے۔ 35 سے زیادہ سائنسی مقالے تحریر کئے جو کہ قومی اور بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔


یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے