قُرآن کریم میں رسُول اکرم ﷺ کاعالی مقام از مولانا مفتی عبدالرحمٰن کوثر مدنی
اس کتاب میں قرآن حکیم سے اُن آیات کا انتخاب مع ترجمہ و تفسیر کیا گیا ہے جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے سب سے پیارے رسول حضرت محمدﷺ کے فضائل و مناقب بیان فرمائے ہیں۔ اور ترتیبِ قرآنی کے مطابق ان آیات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان آیات میں تدبر کرنے سے آنحضرت ﷺ کا اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ بلند مرتبہ اور سب سے اعلیٰ مقام خوب اچھی طرح واضح ہوجاتا ہے، اُردو زبان میں اپنے موضوع پر سب سے پہلی کتاب، جس کا مطالعہ کرنا رسول ﷺ سے محبت میں بے انتہا اضافہ کا باعث ہے۔